15.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گوا میں اہم مسائل پر وزرائے کانکنی کی میٹنگ کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، کانوں کے وزیر جناب نریندر  سنگھ تومر کی صدارت میں آج گوا میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی  ۔ میٹنگ  میں گوا کے وزیراعلی  جناب  منوہر پریکر،  معدنیات کی دولت  سے مالا مال ریاستوں کے محکمہ    کانکنی    کے انچارج  وزرا  نے شرکت کی ۔ کانوں کےوزیر مملکت جناب  ہری بھائی پرتی بھائی  چودھری نے  میٹنگ میں وزرا اور حکام کا استعمال کرتے ہوئے  معدنیات کے شعبہ میں ترقی  کی حوصلہ افزائی  میں مرکز  اور ریاستی  حکومت   کی مشترکہ  کوششوں  کی تعریف کی۔ انہوں نے  محکموں سے متعلق  بہترین طریقہ کار  اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 گوا کے وزیراعلی جو اس میٹنگ  میں مہمان خصوصی تھے،    انہوں نے گوا میں کانکنی  کی حالت  کے بار ے میں   بتایا اور ان کے مسائل کو حل کرنے کےلئے جو وقتاً فوقتاً   اس شعبہ  میں سامنے آتے رہتے  ہیں ، اس میں مرکزی حکومت   کی مدد کی اپیل  کی۔  انہوں نے خام  آہن پر  برآمدتی محصول میں 60 فی صد  تک تخفیف  کی درخواست کی تاکہ گوا میں خام لوہے کی صنعت کو مدد مل سکے ۔   اس میٹنگ  میں آندھراپردیش  ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش  ، اڈیشہ ، تمل ناڈو  اور اترپردیش  کے وزر ا نے شرکت کی۔

9 ریاستوں  کے ذریعہ  نیلامی کے لئے کل 88 اہم معدنیاتی  بلاکوں کا اعلان کیا گیا ہے اور پٹے کی مدت کے دوران  ریاستی  حکومتوں کو  128388  کروڑ روپے کے کل تخمینا مالیہ  کے ساتھ 33 بلاکوں کی کامیاب  نیلامی ہوچکی ہے۔99000 کروڑ روپے  مالیت کے نیلامی  کے اضافی  عمل سے معدنیات  میں رعایت   سے ریاستوں کے  مالیہ میں مزید اضافہ ہوگا۔

  وزارت  کان کے ذریعہ  معدنیات  کی نیلامی  کے ضابطوں میں کئی گئی  حالیہ  ترمیمات   سے نیلامی  کے عمل کی پیچیدگیاں کم ہوئی ہیں۔  جن کا ریاستوں کے ذریعہ  خیر مقدم کیا گیا ہے  اور اس سے معدنیات  کی نیلامی کا عمل تیز ہوا ہے۔  2017  میں نیلامی  کے ضابطہ میں کی گئی   ترمیمات  کے بعد جنوری 2018  میں تقریباً  30 بلاکوں کی نیلامی کی جائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More