19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گورنمنٹ ای۔ مارکیٹ پلیس برائے مالی سال 2018-19 ایک اعلیٰ سطحی نوٹ کے ساتھ اختتام پذیر

Urdu News

نئی دلّی: مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے محکموں اور سرکاری دائرہ کار کے اداروں کی ہر قسم کی خریداری کی سہولیات پیش کرنے والا نیشنل پبلک پروکیورمنٹ پورٹل یعنی گورنمنٹ ای ۔ مارکیٹ پلیس برائے مالی سال 2018-19 ایک اعلیٰ سطحی نوٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔ مالی سال کے دوران پورٹل کے مارکیٹ پلیس میں سودوں کے لین دین کی شرح میں چار گنا اضافہ اور فروخت کنندگان کی تعداد میں دو گنا اضافہ درج کیا گیا ۔ علاوہ ازیں دیگر شعبوں مثلاً زمروں کی تعداد ، مصنوعات اور خریداروں کی تعداد میں مجموعی طور پر اضافہ دیکھا گیا ۔سودوں کے لین دین کی شرح میں ترقی کے رجحان کے با وجود سپلائی کی منسوخی کی شرح ایک فیصد سے بھی نیچے درج کی گئی جو کہ پورٹل کے ذریعہ پیش کی جانے والی خدمات اور مصنوعات کے اعلیٰ معیار ی ہونے کا ثبوت ہے ۔
مالی سال 2018-19 کے دوران حاصل کر دہ اہم کامیابیاں : ۔
 پلیٹ فارم پر 17 لاکھ سودوں کے لین دین کے تبادلے کے ذریعہ گراس مرچنڈائز ویلیو ( جی ایم وی ) میں 23000 کروڑ کے پار درج کی گئی ہے ۔
 اپنے پلیٹ فارم پر نیٹ ورک کے ذریعہ زائد از دو لاکھ فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کنند گان کے ذریعہ 8.8 لاکھ سے زائد مصنوعات دستیاب کرائی گئیں ۔
 یہ مصنوعات اور خدمات زائد از 34 ہزار سرکاری اداروں کے ذریعہ خریدی گئی ہیں ۔
*   (مرکزی ، ریاستی حکومتیں اور سر کاری دائرہ کار کے ادارے ) پلیٹ فارم پر رجسٹر کئے گئے ہیں ۔
 بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانہ درجے کے اداروں نے پلیٹ فارم پر 42 فیصد لین دین کے سودے کئے ۔
 پلیٹ فارم پر 36 ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خریدار خریداری کر رہے ہیں ۔ 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بالتر تیب اپنے اپنے علاقوں میں کور پروکیورمنٹ پورٹل کو اپنانے کے لئے گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس کے ساتھ ایک مفاہمتی عر ض داشت پر دستخط کئے ہیں ۔
 پلیٹ فارم پر لین دین کے ذریعہ 25 فیصد سے زائد کی اوسطاً بچت کی گئی ہے ۔
 آدھار ، ادیوگ آدھار ، وزارت کار پوریٹ افیئر 21 ( ایم سی اے 21 ) ، پبلک فائننشل مینجمنٹ سسٹم( پی ایف ایم ایس ) ، پی اے این ، جی ایس ٹی این ، کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس ( سی جی ڈی اے ) ریلویز اور سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج بورڈ آف انڈیا ( ایس ای بی آئی ) نے رجسٹریشن کے تیز رفتار عمل کے لئے ریٹنگ ایجنسیوں کو مربوط کیا ۔
 ملک بھر کے 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے زائد از 1.3 لاکھ خریداروں اور فروخت کنندگان کو پلیٹ فارم کو ٹھیک ڈھنگ سے چلانے کے لئے تربیت دی گئی ۔
 پلیٹ فارم پر کیش لیس ، کانٹیکٹ لیس اور پیپر لیس پیمنٹ سسٹم کے لئے 12 بینکوں کے ساتھ ادائیگی کو مربوط بنانے کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ( ریاستی گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس ، پول اکاؤنٹ ۔ ایس جی پی اے ، الیکٹرانک پرفارمنس بینک گارنٹی ای پی بی جی ، الیکڑانک ارنیسٹ منی ڈیپازٹ ۔ ای ای ایم ڈی ) ۔
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت ، کامن سروس سینٹرز ( سی ایس ایس ) اور صنعتی ایسوسی ایشنوں ( سی آئی ائی ، فکی ، اے آئی ایم اے ، ایم اے آئی ٹی ، فکی ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، آئی آئی اے اور ایسوچیم کے ساتھ ملک بھر کے آن بورڈ مینو فیکچرروں اور وینڈروں کی تربیت ، صلاحیت سازی کی سہولت کی فراہمی کے لئے مفاہمتی عر ض داشت پر دستخط کئے گئے ۔
گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس کے ذریعہ پیش کردہ مصنوعات اور خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے کوالٹی کونسل آف انڈیا ( کیو سی آئی ) کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا ۔
* 2017-18 کے مقابلے مالی سال 2018-19 کے دوران گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس ویب سائٹ کے ٹریفک میں پچاس فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔

مذکورہ سال کے دوران وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے ذریعہ گورنمنٹ ای ۔ مارکیٹ پلیس کو مثالی آن لائن سروس کے لئے ڈیجیٹل انڈیا پلاٹینم ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ اسے با وقار یو این ۔ آئی ٹی آئی ٹی یو ڈبلیو ایس آئی ایس کے لئے بھی منتخب کیا گیا تھا ۔ گورنمنٹ ای ۔ مارکیٹ پلیس نے مارکیٹ پلیس کے خصوصی فروغ اور ٹرین کے ممکنہ استعمال کرنے والوں میں بیداری کو عام کرنے کے لئے چند خصوصی اقدامات بھی کئے ہیں ۔ ان اقدامات میں اہم پیش قدمی گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس پر قومی مشن ستمبر ۔ اکتوبر ، 2018 کے دوران منعقد کیا گیا تھا ۔ 5 ستمبر ، 2018 کو منعقد کئے گئے اس مشن میں ملک بھر کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 187 اضلاع میں 315 صلاحیت سازی کی مشقیں کی گئیں ۔
ریاستو ں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، مرکزی وزارتوں اور مرکزی سرکاری دائرہ کار کے اداروں کی تقریبات کے علاوہ تھیم پر مبنی 18 تقریبات پیش کی گئیں جن میں گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس کے مستقبل کے تیز رفتار روڈ میپ تیار کرنے کے لئے تکنالوجی پر مبنی فن تعمیر ، خدمات ، قرض کی سہولیات ، قانونی فریم ورک اور مقامی بنانا جیسی تقریبات شامل ہیں ۔
اسٹارٹ اپ ، ای ۔ لین دین کے ذریعہ خواتین اور نو جوانوں کے لئے فوائد کو فروغ دینے کے لئے سوایت نامی ایک دیگر پروگرام فروری ، 2019 میں شروع کیا گیا تھا ۔ اسٹارٹ اپ انڈیا کے اشتراک سے گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس نے اختراعاتی مصنوعات کو فروخت کرنے اور سرکاری صارفین کو خدمات کی فراہمی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اسٹارٹ اپ رن وے شروع کیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More