12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گورنمنٹ ای- مارکیٹ میں 12000 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار درج کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کا قومی مشن کامرس اور صنعت کے وزیر جناب سریش پربھو کے ہاتھوں 5 ستمبر 2018 کو  شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ مشن 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی شروع کیا گیا۔

حکومت ہند نے 6 ستمبر سے 17 اکتوبر 2018  کے درمیان 6 ہفتے طویل جی ای ایم کے قومی مشن کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جی ای ایم کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس سے متعلق بیداری میں اضافہ کیا جاسکے اور تمام سرکاری محکموں اور اداروں کے لئے جی ای ایم کے ذریعے خریداری کے فوائد کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

اس میں ورکشاپ ، روڈ شو، تربیت ، مختلف تقاریب اور  معلومات ، تعلیم  اور مواصلاتی سرگرمیوں اور  خریداروں اور فروخت کاروں کے اندراج  کے ذریعے تمام مرکزی حکومت کے محکموں ، ریاستوں اور سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کا مشن موڈ میں احاطہ کرنا شامل ہے۔

بیداری پیدا کرنے کی مدت کے دوران مرکزی ، ریاستی اور مقامی ایجنسیوں کے ذریعےجی ای ایم سے خریداری میں اضافے کی خاطر خریدارو کے اندراج کی ایک مہم شروع کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جی ای ایم میں  اضافی زمروں اور زیادہ آبادی کے لئے سامان کی دستیابی کی خاطر فروخت کاروں کے رجسٹریشن کی مہم بھی شروع کی گئی ہے تاکہ جی ای ایم  میں مزید  فروخت کار شامل ہوسکیں۔ مرکزی وزارتوں ، ریاستوں اور ان کی ایجنسیوں بشمول مقامی دفاتر ، کو  جی ای ایم میں شامل اہم  فروخت کاروں کی فہرست میں ساجھیداری کرنے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔

ملک بھر میں دور دور تک تربیتی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ  جی ای ایم  کے خریداروں اور فروخت کاروں کو  جی ای ایم کی تمام خصوصیات سے آگاہی ہے اور وہ  زیادہ مؤثر طور پر  اس کا مکمل استعمال کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ جی ای ایم نے  بلا رکاوٹ لین دین میں سہولت پیدا کرنے اور  خرید وفروخت کے لئے تمام اکائیوں کے ساتھ کام کرنے کا عہد کیا ہے اور  آن لائن خریداری سے متعلق کسی بھی معاملے کو حل کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔

جی ای ایم نے  اپنی دو سالہ کام کاج کی مدت کے دوران اب تک  8 لاکھ سے زیادہ  لین دین  درج کئے ہیں جن کی قیمت  12 ہزار 239 کروڑ روپے تک پہنچتی ہے۔ جی ای ایم نے  خود کو ایک کھلے ، شفاف ، مؤثر اور  شمولیت والے پلیٹ فارم کے طور پر قائم کیا ہے جو حکومت کو وسیع بچت فراہم کررہی ہے۔  جی ای ایم میں تقریبا 27.9 ہزار خریدار تنظیموں نے اندراج کرایا ہے اور 1.43 لاکھ فروخت کار اور خدمت فراہم کرنے والے 4.86 لاکھ سے زیادہ مصنوعات اور آن لائن خریداری کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ جی ای ایم حکومت کی  اوسط مجموعی بچت میں 20 سے 25 فیصد کا تعاون کرتی ہے۔

حکومت کی ای-مارکیٹ پلیس ایک قومی سرکاری خریداری پورٹل ہے جس میں آن لائن  اور شروع سے آخر تک عام استعمال کی اشیاء اور خدمات  سرکاری محکموں کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کا استعمال مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی وزارتوں اور محکموں، مرکزی اور ریاستی پبلک سیکٹر کی کمپنیوں ، خود مختار اداروں  اور بلدیاتی اداروں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ جی ای ایم  ایک کھلا ، شمولیت والا شفاف اور مؤثر آن لائن مارکیٹ پلیس فراہم کرتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More