20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس لین دین تین سال میں 100 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گا:سریش پربھو

Urdu News

نئی دہلی، کامرس و صنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھونےآج  گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کے استعمال کو تیز کرنے اور اس کے تئیں بیداری بڑھانےکےلئے گورنمنٹ ای-پلیس مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پر قومی مشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ آئندہ 3 سال میں گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس لین دین 100ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشن کے دوران ایسی کوششیں کی جائیں گی کہ جس  سے مزید سیلف ہیلپ گروپوں ، دستکاروں اور اسٹارٹ اَپ کو اِس پلیٹ فارم  کے تحت لایا جائے گا۔  بینکوں اور سرکاری سیکٹر کے اداروں  کے ہمراہ مرکز اور ریاستی سرکاریں  ورکشاپس، روڈ شو، تربیت، اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کرنے کے  علاوہ  معلومات ، تعلیم اور مواصلاتی سرگرمیوں، نیز خریداراور فروخت کرنے والوں کے اندراج  کے ذریعے 6؍ستمبر سے 17؍اکتوبر 2018 تک قومی سطح کی مہم میں حصہ لیں گی ۔

قومی مشن ، ایک مشن موڈ میں تمام  مرکزی  سرکاری  محکموں، ریاستوں اور سرکاری سیکٹرکے اداروں کا احاطہ کرے گا۔ اس کا مقصد جی ای ایم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ خریداروں اور فروخت کرنے والوں تربیت ہے۔ انہیں جی ای ایم میں شامل کرنا اور جی ای ایم کے ذریعے خریداری کو  بڑھانا ہے۔ اس مشن کا مقصد  ایم ایس ایم ای ایس  ، اسٹارٹ اپس، گھریلو مینوفیکچررس، خواتین صنعت کاروں اور سیلف ہیلپ گروپوں جیسے خدمات فراہم کرانے والوں اور فروخت کرنے والوں کے مختلف زمروں کو با اختیار بنا کر شمولیت کو فروغ دینا   ہے۔ اس مشن  کا مقصد یہ بھی ہے کہ ڈیجیٹل انڈیا مقاصد کے  نقدی کے بغیر، پیپر کے بغیر اوربغیر رابطہ  کئے ہوئے لین دین کو وسعت دی جائے۔ اس سے مجموعی صلاحیت       میں بہتری آئے گی۔ سرکاری خریداری  میں خاطر خواہ بچت ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More