16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گورو تیغ بہادر کے یوم شہادت کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام

Urdu News

 نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے گورو تیغ بہادر کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  ’’گورو تیغ بہادر کا شہیدی دوس منانے کے موقع پر ہمیں ان کی اس عظیم قربانی کو یاد کرنا چاہیے جو انہوں نے انسانی وقار ، آزادی اور عبادت کی آزادی کے مقصد کے لئے دی۔

گورو تیغ بہادر کی تعلیمات اور ان کی شہادت  ایک ایسا پیغام دیتی ہیں جس کی اہمیت کبھی ختم نہیں ہوگی اور وہ ایسے آفاقی اور گراں قدر اقدار کی نمائندگی کرتی ہیں جو ہر ایک انسان کے لئے مناسب ہیں۔

اس شہیدی دوس کے  موقع پر  آیئے ہم ان اصولوں پر چلنے کا عہد کریں جن کے لئے  گورو تیغ بہادرنے اپنی زندگی وقف کی اور جن کے لئے  اپنی جان قربان کی‘‘۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More