23.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گورو روی داس جینتی پر وزیر اعظم کا خراج عقیدت

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔وزیراعظم، جناب نریندر مودی نے گورو روی داس جینتی کے موقع پر، گورو روی داس کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گورو روی داس جینتی کے موقع پر میں اپنا سر عقیدت سے خم کرتا ہوں۔ گورو روی داس جی ان عظیم ترین سنتوں میں ایک تھے جنہوں نے ہماری سرزمین پر جنم لیا۔وہ مساویانہ ، منصفانہ اور رحم دلدانہ اصولوں پر معاشرے کی تشکیل کے حامی تھے۔ ان کی تعلیمات ابدی ہیں اور سماج کے ہر طبقے کے افراد کے لئے مفید ہیں۔

گورو روی داس جی نے ہمارے معاشرے میں متعدد مثبت تبدیلیاں متعارف کرائیں۔ انہوں نے ایسے طور طریقوں اور روایات پر سوال اٹھائے ہے جو فرسودہ اور رجعت پرستانہ تھے اور عوام کو و قت کے ساتھ بدلنے کی ترغیب دی۔ جستجو کے جذبہ اور وقت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے سے عظمت حاصل ہوتی ہے۔

گورو روی داس جی اور بھائی چارے اور ہم آہنگی کی اقدار میں  پختہ یقین رکھتے تھے۔ان کے نزدیک کسی بھی طرح کی تفریق بے معنی تھی۔ جب  ہم ‘ سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کے نصب العین کو لے کر چلتے ہیں تو ہمیں گورو روی داس جی سے  زبردست ترغیب حاصل ہوتی ہے جو ہر انسان  خصوصاً ناداروں کی خدمت پر زور دیتے تھے۔

آج میں گورو روی داس جی کے الفاظ کو ساجھا کرناچاہتا ہوں۔

ایسا چاہوں راج میں جہاں ملئےسبن کو اَن

چھوٹ بڑو سب سم بسئے، ریداس رہے پرسنّ

 وزیراعظم نے کہا ہے کہ گورو روسی داس جی نے ایسے دور کا خواب دیکھا تھا جب ہر کسی کے پاس وافرکھانا ہو گااورہر شخص خوشحال ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More