18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گولڈن گلوب ریس 2018

Urdu News

نئی دہلی؛ ہندوستانی بحریہ کے کمانڈر ابھیلاش ٹومی ایک منفرد سمندری سفر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ افسر گولڈن اعزاز گلوب ریس (جی جی آر) میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیے گئے واحد ایشیائی ہیں جو آج فرانس میں لیس سیبلس ڈی اولون ہاربر سے  اپنے سفر کا آغاز کریں گے ۔

گولڈن گولب ریس کا آغازبرطانیہ کے سر رابن ناکس جانسن کے ذریعے 1968 میں کیا گیا تھا ۔ اس کا اہتمام دنیا کے پہلے نان اسٹاپ سرکمنے ویگیشن کی یاد میں کیا جا رہا ہے۔ کمانڈر ابھیلاش ٹومی ہندوستان کے سب سے اہم کشتی راں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے سیل کے اندر 13-2012 میں گلوب کی سولو نان اسٹاپ سرکمنیویگیشن سمیت 53000 ناٹیکل مائل  کا احاطہ کیا ہے۔ وہ کرتی چکر، میک گریگر اور تینجنگ نارگے انعات کے  بھی فاتح  ہیں۔

کمانڈر ابھیلاش ٹومی  ہندوستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس ریس کے اپریل 2019 میں لیس سیبلس ڈی اولون میں اختتام  پذید ہو نےکی  امید ہے۔ ریس کی پیش رفت  کو جی جی آر کی ویب سائٹ (http://www.goldengloberace.com) پر دیکھاجا سکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More