نئیدہلی، ۔برہموس سُپر سونک کریوز میزائل کا کامیاب آزمائشی تجربہ اوڈیشہ کے بالاسور میں واقع انٹگریٹیڈ ٹیسٹ رینج میں ہندوستانی وقت کے حساب سے 10 بج کر 40 منٹ پر کیا گیا ۔ برہموس کی توسیع مدت کا یہ آزمائشی تجربہ اسٹیٹک انکلائنڈ لانچر کے ذریعہ کیا گیا ،جس سے اس نظام کی موثریت اور طول مدت کی توثیق کی گئی ۔دفاعی تحقیق وترقی (ڈی آر ڈی او ) اور برہموس کے سائنس دانوں نے اس آزمائشی تجربے کا مشاہدہ کیا۔
رکھشا منتری محترمہ نرملا سیتا رمن نے برہموس کے اس کامیاب آزمائشی تجربے کے لئے ڈی ار ڈی او اوربرہموس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب تجربے سے میزائلوں کی تبدیلی پر آنے والے خرچ میں زبردست کمی ممکن ہوسکے گی۔
اس موقع پر ڈی آر ڈی او کے چیئر مین اور وزارت دفاع کے تحقیق وترقی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر ایس کرسٹوفر نے اس کامیاب آزمائشی تجربے کے لئے ڈی آر ڈی اور برہموس کے سائنسدانوں کی ٹیم کو مبارکباد دی ۔ برہموس کے ڈائریکٹر جنرل اور برہموس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ومنیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سدھیر مشر ا نے بھی برہموس کے اس کامیاب تجربے پر برہموس کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہماری مسلح افواج کو کفائتی اورطویل مدتی جدت طرازیوں کو برقراررکھنے میں مدد ملے گی۔