نئی دہلی۔ آج گوہاٹی میں بہتر حکمرانی اور بہترین طریقہ کار کو عام کرنے سے متعلق دو روزہ علاقائی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ کے سکریٹری جناب کے وی ایپن نے کہا کہ مذکورہ کانفرنس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ حکام ملک میں بہتر حکمرانی کو شروع کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ جناب ایپن نے کہا کہ انتظامی اصلاحات اب ترجیحی شعبہ ہے اور اب ملازمین کو اختراعی تصورات کے ساتھ آگے آنا چاہیے، تاکہ بہتر حکمرانی لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی اصلاحات اب مزید موثر ہونی چاہیے۔