16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گوہاٹی میں سیاحت سے متعلق چھٹے بین الاقوامی مارٹ میں شمال مشرقی علاقے کی مصنوعات کو اجاگر کیا گیا ہے

Urdu News

انٹرنیشنل ٹورازم مارٹ 2017 کے دوسرے دن کی شروعات سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب سمن بلّا کے ایک مقالے سے ہوا جس میں شمال مشرقی علاقے کے امکانات تلاش کرنے کے لئے کہا گیا۔ اس مقالے میں شمال مشرق کی سیاحت سے متعلق متعدد مصنوعات کو اجاگر کیا گیا اور سیاحت کے ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے سیاحت کی وزارت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تفصیل پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی علاقے کے لئے سیاحت کے شعبے میں انسانی وسائل کے فروغ کے سلسلہ میں بھی تفصیل دی گئی۔

اس کے بعد ایک پینل مباحثہ ہوا جس کا موضوع تھا‘ ہندستان کے شمال مشرق میں امکانات تلا ش کرنا اور بمسٹیک ، آسیان ملکوں اور ہندستان کے شمال مشرقی علاقے کے ما بین علاقائی سیاحت کو فروغ دینا ’۔تبادلۂ خیال کے دوران ان اقدامات پر توجہ دی گئی جو سیاحت کی وزارت نے شمال مشرقی علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کئے ہیں۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی علاقے میں سیاحت کو ترقی اور فروغ دینے کے لئے اپنے وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی وزارتوں اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے مابین تال میل کو بھی اجاگر کیا گیا۔

کیونکہ زیادہ تر شمال مشرقی ریاستوں کی بین الاقوامی سرحدیں آسیان اور بمسٹیک ملکوں سے متصل ہیں اس لئے اس اجلاس میں ‘مشرق کی طرف رخ’ کی پالیسی پر ہندستان کی طرف سے زیادہ توجہ دیئے جانے کے پیش نظر ان ریاستوں میں مستقبل میں سیاحوں کے آنے کے امکانات کی بھی نشاندہی کی گئی۔ اس مباحثہ میں حصہ لینے والے اہم افراد میں سیاحت کی وزارت کی سکریٹری محترمہ رشمی ورما ، ڈونر کے سکریٹری جناب نوین ورما این ای سی کے سکریٹری جناب رام موئیوا ، کمشنر اور سکریٹری آسام(سیاحت) جناب آر سی جین ، آئی اے ٹی او کے نائب صدر جناب راجیو کوہلی اور آسام کے ٹور آپریٹر جناب ارجیت پرکائست شامل تھے ۔

اجلاس -2

دوسرے پینل مباحثہ میں ہندستان کے شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے مواقع کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس میں شمال مشرق کی آٹھوں ریاستوں کے سیاحت کے شعبے کے سکریٹری صاحبان نے ہر ریاست کی فروخت کی جانے والی بے مثال مصنوعات کی نمائش کی جو بڑی پرکشش ہوتی ہیں۔ تمام مقررین نے اس حقیقت سے اتفاق کیا کہ اس علاقے کی خصوصیت شاندار حیاتیاتی تنوع ، جنگلاتی زندگی ، کلچر، برف سے ڈھکے ہوئے ہمالیہ پہاڑ، منطقہ ٔ حارہ کے جنگلات ، مختلف مذاہب کے بزرگوں کی زیارت گاہیں، قدیم گاؤں اور تاریخی اعتبار سے اہم پرانی یادگاریں اور وہ نسلی قبائل ہیں جن سے اس علاقے کی حیثیت نے خصوصیت حاصل کرلی ہے۔

اس اجلاس کے دوران ریاستوں کے مابین تال میل کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا تاکہ سیاحت کے معاملے میں دلچسپی کو ابھارا جائے اور ملک کے دیگر علاقوں کے ، اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر کام کیا جائے ۔ اس اجلاس میں تقریر کرنے والے دیگر افراد میں سابق سکریٹری (سیاحت ) جناب ایم پی بی بیز بروا اور اے ٹی او آئی کے صدر جناب سودیش کمار اے ڈی ٹی او آئی کے صدر پی پی کھنہ اور شمال مشرقی کونسل کے مشیر جناب گوتم چنتے شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More