نئی دہلی۔12؍جنوری، گھانا میں 25 جنوری سے 16 مارچ 2017 تک فیسٹول آف انڈیا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ فیسٹول کی سرگرمیوں میں ہندوستان کلاسیکل ڈانس ، صوفی اور لوک موسیقی کے علاوہ سب ترنگ کے پروگرام شامل ہوں گے۔ فیسٹول کے دوران ایک فوڈ فیسٹول یوگا اور میڈی ٹیشن کے علاوہ ایک فلم فیسٹول کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ فیسٹول کے پروگرام گھانا کےچار شہروں اکرا، کوماسی، کیپ کوسٹ اور ٹاکوراڈی میں منعقد ہوں گے۔