15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گھریلو ملازم کے لئے کم سے کم اُجرتیں

Urdu News

نئی دہلی، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ راجستھان، کیرالہ، پنجاب، تمل ناڈو اور تریپورہ کی کئی ریاستی سرکاروں نے گھریلو ملازمین کو کم سے کم اُجرتوں کے قانون کے شیڈول میں شامل کیا ہے اور اس کے لئے گھریلو ملازم اس سلسلے میں اپنی کسی شکایت کے ازالے کے لئے متعلقہ اتھارٹیز کے سامنے اپنے معاملے پیش کرنے کے حقدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلیسمنٹ ایجنسیوں کا اندراج ایک ریاستی موضوع ہے۔ ایک ایڈوائزری تمام ریاستی سرکاروں کو جاری کی گئی ہے جن میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان پلیسمنٹ ایجنسیوں کو منضبط کرنے کے لئے اپنی سطح پر ایک پالیسی تشکیل دینے کے لئے اقدامات کریں۔ اس دوران 6 دسمبر 2017 اور 2 فروری 2018 کو شیلانگ اور کولکاتا میں میٹنگیں ہوئی تھیں جہاں محنت اور روزگار کی وزارت اور آئی ایل او کے نمائندوں کےعلاوہ ریاستی سرکاروں کے نمائندوں اور دیگر فریقوں نے اس معاملے پر تبادلہ خیال کے لئے ان میٹنگوں میں شرکت کی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More