21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گھریلو کارگو پروازیں کووڈ۔19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ کو مضبوط بنارہی ہیں

Urdu News

نئی دہلی، شہری ہوابازی کی وزارت  کووڈ۔19 کے خلاف  ملک کی جنگ کو مزید مستحکم کرنے کے لئے  پالیسی سطح اور اور زمینی سطح پر مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں پہنچائے جانے والے کارگو میں کووڈ۔19 سے متعلق  ری ایجنٹس، انزائمس، طبی آلات،جانچ کٹس اور پی پی ای، ماسک، دستانے اور ایچ ایل ایل کے دیگر لوازمات اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کے ذریعہ  منگوائے کارگو اور  پوسٹل پیکٹ شامل ہیں۔

3.jpg

مختلف ریاستوں اور ملک بھر میں واقع آئی سی ایم آر  مراکز  کو ضروری میڈیکل سپلائز پہنچانے سے درج ذیل مقاصد حاصل کئے گئے ہیں:

  • ری ایجنٹس /میڈیکل کٹس  پہنچائے جانے سے  وقت پر مریضوں کی جانچ کو ممکن بنایا گیا ہے اور  اس کی بنیاد پر  آگے کے اقدامات کئے مزید اقدامات کئے گئے ہیں۔
  • ان پروازوں کے ذریعہ پہنچائے گئے  ماسک اور دستانوں کے استعمال سے  ڈاکٹر اور دیگر افراد اپنی اور دوسروں کی حفاطت کرسکتے ہیں۔
  • شمال مشرق اور دور دراز کے علاقوں میں پہنچائی گئی  میڈیکل سپلائز سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ  کووڈ۔19 کے خلاف اس جنگ میں ملک کا کوئی خطہ  پیچھے نہ رہ جائے ۔

ہب اور اسپوک لائف لائن خدمات شروع کی گئی ہیں تاکہ ایک ساتھ  ملک کے مختلف اور دور دراز حصوں  میں  سامان پہنچایا جاسکے اور وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہوسکے۔

پروازوں کا تاریخ وار  تفصیل درج ذیل ہے:

نمبرشمار

تاریخ

ایئر انڈیا

الائنس

آئی اے ایف

انڈگو

اسپائس جیٹ

کل چلائی گئیں پروازیں

1

26.3.2020

02

02

04

2

27.3.2020

04

09

01

14

3

28.3.2020

04

08

06

18

4

29.3.2020

04

10

06

20

5

30.3.2020

04

03

07

6

31.3.2020

09

02

01

12

7

01.4.2020

03

03

04

10

8

02.4.2020

04

05

03

12

9

03.4.2020

08

02

10

Total Flights

42

37

20

06

02

107

*ایئرانڈیا اور آئی اے ایف نے لداخ، دیما پور، امپھال، گنگٹوک، گوہاٹی، باگڈوگرا، چنئی اور  پورٹ بلیئر کے لئے  تعاون کیا۔

کور کئے گئے  کل کلو میٹر

1,02,115 کلومیٹر

3 اپریل 2020 کو لے جائے گئے کارگو کا وژن

19.39 ٹنس

3 اپریل 2020 تک لے جائے گئے کارگو کا کل وزن

119.42 + 19.39 = 138.81 ٹنس

  • میڈیکل ایئر کارگو سے متعلق  ایک مخصوص ویب سائٹ  لائف لائن اڑان  شروع کی گئی ہے اور کام کررہی ہے۔ لنک  شہری  ہوابازی کی وزارت پر دستیاب ہے (www.civilaviation.gov.in) ۔

بین الاقوامی ۔  شنگھائی اور دلی کے درمیان  ایک فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا پہلی کارگو پرواز  5 اپریل کو 2020 کو  ہوگی۔ اہم طبی آلات اٹھانے کےلئے  ایئر انڈیا  کی مخصوص  کارگو پروازوں کا  چین جانے کے لئے  پروگرام بنایا گیا ہے۔

پرائیویٹ آپریٹر۔ گھریلو کارگو آپریٹر بلیو ڈارٹ، اسپائس جیٹ اور انڈگو  کمرشیل بنیاد پر  کارگو پروازیں چلا رہے ہیں۔ اسپائس جیٹ نے  24 مارچ سے 3 اپریل 2020 تک  153 کارگو پروازیں  چلائیں، جن میں  207947 کلو میٹر کی دوری طے کی گئی اور 1213.64ٹن کارگو لے جایا گیا۔ ان میں سے 44 بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں۔ بلیو ڈارٹ نے 25 مارچ 3 اپریل 2020 تک   48 گھریلو کارگو پروازیں چلائیں، جن میں  45783 کلومیٹر دوری طے کی گئی اور 702.43 ٹن کارگو کی ڈھلائی کی گئی۔ انڈیگو نے 3 اپریل 2020 کو  5 کارگو پروازیں چلائیں، جن میں 4871 کلو میٹر دوری طے کی گئی اور 2.33 ٹن کارگو کی ڈھلائی کی گئی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More