نئی دہلی۔22؍ فروری۔ صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے کوآپریٹو جمہوریہ گیانا کی حکومت اور وہاں کے عوام کو اُن کے یوم جمہوریہ (23 فروری 2017) کے موقع پر مبارکباد اور تہنیت ارسال کی ہے۔
کوآپریٹو جمہوریہ گیا نا کے صدر عالی جناب برگیڈئیر (سبکدوش) ڈیو ڈ آرتھر گرینگر کے نام اپنے ایک پیغام صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ گیا نا کے قومی دن کے موقع پر حکومت، بھارت کے عوام ، خود اپنی جانب سے آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مجھے بڑی مسرت ہورہی ہے۔
بھارت اور گیانا کے مابین تعلقات مشترکہ اقدار اور مماثل نظریات کی ٹھوس بنیادوں پر منحصر ہیں۔ حال ہی میں وزیر اعظم مو سیٰ نگا متّو کا دورۂ بھارت اورستمبر 2016 میں نیویارک میں یواین جی اے کے اہتمام کے شانہ بشانہ ، گیانا کے وزیر خارجہ کی بھارت کے خارجی امور کے وزیر مملکت کے ساتھ ہوئی ملاقات نے ، ہمارے باہمی تعلقات کو مزید تقویت دی ہے۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ آنے والے برسوں میں ، ہمارے تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔
میں اس موقع پر آپ کی خدمت میں آپ کی خیر و عافیت اور گیانا کے دوست عوام کی لگاتار ترقی اور خوشحالی کے لئے ، اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔