14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گیس سیلنڈر دھماکے کے متاثرین کے لئے انشورنس

Urdu News

نئی دہلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں یعنی او ایم سیز ایل پی جی سے متعلق حادثات کے معاملے میں متاثرہ افراد کو تیزی سے راحت فراہم کرنے کے لئے  تیل صنعتوں کے واسطے پبلک لائبلٹی پالیسی کے تحت جامع انشورنس پالیسی لیتی ہیں۔یہ او ایم سیز سے رجسٹرڈ تمام ایل پی جی صارفین کا احاطہ کرتی ہیں ۔ او ایم سیز کے ذریعے  لی گئی پبلک لائبلٹی انشورنس پالیسی ان نقصانات کا احاطہ کرتی ہیں، جو حادثات کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، جہاں ایل پی جی آگ کی اصل وجہ ہے اور ان معاملات کو نہیں لیتی ہے جہاں دیگر وسیلے یا وجہ آگ کا اصل سبب ہے۔فی الحال  یہ پالیسی حسب ذیل فائدے فراہم کرتی ہیں:

  1. موت ہوجانے کی صورت میں فی شخص کا چھ لاکھ روپے کا ذاتی حادثہ تحفظ(فائدہ)۔
  2. فی شخص زیادہ سے زیادہ دو لاکھ روپے کے ساتھ کسی بھی واقع ہونے کی صورت میں 30 لاکھ روپے تک کا طبی اخراجات کا فائدہ۔
  3. جائیداد کے نقصان   کے معاملے میں یہ مجاز گراہک کے رجسٹرڈ شدہ مکان میں کسی بھی واقعہ ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ روپے کا فائدہ۔

اوایم سیز گراہکوں کو باتصویر نمائندگی کے ساتھ ہندی ؍انگلش اور مقامی زبانوں میں سیفٹی اور انشورنس  دستی اشتہار فراہم کرتے ہیں۔ پبلک لائبلٹی انشورنس پالیسی سے متعلق  معلومات او ایم سیز کی ویب سائٹ پرمفاد عامہ میں دستیاب ہے۔مزید یہ کہ مستقل سیفٹی کلینکس اور  ایل پی جی پنچایتوں کا او ایم سیز اہتمام کرتی ہے، تاکہ ایل پی جی کے محفوظ استعمال، تحفظاتی اقدامات اور صارفین میں انشورنس کے بارے میں معلومات سے متعلق بیداری پیدا کی جاسکے۔

گزشتہ تین سال کے دوران ایل پی جی حادثات ، اموات اور ادا کئے گئے  معاوضے کی کل تعداد کی تفصیلات حسب ذیل ہیں، جہاں ایل پی جی کا رساؤ  آگ لگنے کی اصل وجہ ہے۔

سال

حادثہ

اموات

معاوضے کی رقم(کروڑ  میں)

2016-17

929

267

22.83

2017-18

1151

292

17.39

2018-19

983

254

7.10 *

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More