19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گیلوئے استعمال کرنے میں محفوظ ہے: وزارت آیوش

Urdu News

نئی دہلی،5اکتوبر 2021/وزارت آیوش نے حال ہی میں گڈوچی (تینوسپورا کورڈیفولیا) کے استعمال پر حفاظتی خدشات کو دیکھا ہےجو سوشل میڈیا اور کچھ سائنسی جریدوں میں شائع ہوئے تھے۔

یہ ایڈوائزی اس بات کی تصدیق کےلئے جاری کی جارہی ہے کہ گڈوچی(تینوسپورا کورڈیفولیا) استعمال کرنے کے لئے محفوظ ہے لیکن کچھ اس طرح کے پودے جیسے تینوسپورا کرسپا نقصان دہ ہوسکتےہیں۔ گڈوچی ایک مشہور جڑی بوٹی ہے، جو گیلوئے کے نام سے مشہور ہے اور طویل عرصے سے آیوش سسٹم میں علاج معالجے میں استعمال ہورہی ہے۔

گڈوچی (تینوسپورا کو رڈیفولیا) کی حفاظت اور افادیت کو ثابت کرنے کے لئے ہم مرتبہ (پیئر) جائزہ  شدہ انڈیکس جرنلز میں شائع ہونے والی بڑی تعداد میں مطالعات ہیں۔ اس کی ہیپاٹو حفاظتی خصوصیات بھی اچھی طرح سے قائم ہیں۔ گڈوچی اپنی بے پناہ علاج  معالجے کی خصوصیات کےلئے جانا جاتا ہے اور طریقوں کو مختلف قابل اطلاق دفعات کےمطابق منظم کیا جاتا ہے۔

یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ تینوسپورا کی مختلف اقسام دستیاب ہیں اور علاج میں صرف تینو سپورا کورڈیفولیا استعمال کیا جانا  چاہئے جبکہ  تینوسپورا کرسپا جیسی نظر آنے والی پرجاتیوں کے منفی اثرات ظاہر ہوسکتےہیں۔

ذیل میں ان پودوں کی قسموں کے بارے میں معلومات ہے۔

پودے کا حصہ ٹینوسپورا کورڈیفولیا ٹینوسپورا کرسپاس
تنا *رنگ میں ہرا

*چھوٹا گھماؤ دار نکلا ہوا حصہ نہیں ہوتا

* دودھ جیسا رس نہیں ہوتا

* رنگ میں  مٹ میلا

*چھوٹا گھماؤ دار نکلا ہوا حصہ ہوتا ہے

*دودھ جیسا رس ہوتا ہے

پتے *دل کی وضع کے ہوتےہیں اور گھومے ہوتے ہیں *دل کی وضع کےہوتےہیں اور نیچے کی طرف گھومے ہوئے نہیں ہوتے ہیں

پنکھڑیاں تعداد چھ تعداد تین
گٹھلی دار پھل(پھلوں کا گچھا) گول کاسائز کا  رنگ میں لال *انڈے کی وضع کا یا رگبی کی گیند  کی طرح

*رنگ میں نارنگی  رنگ

پودے کی تصویر

ا س طرح  یہ دوہرایا جاتا ہے کہ  گڈوچی ایک محفوظ اور اثر دار آیورویدک دوائی ہے لیکن   ایک قابل رجسٹرڈ مشورے سے اس کا استعمال کرنے کی صلاح دی جاتی ہے ۔

وزارت آیوش کے پاس فارماکویجلنس  (آیوش دواؤں سے مشتبہ برخلاف دوا ری ایکشن کی جانکاری دینے کے لئے)کا ایک اچھی طرح سے قائم نظام ہے، جس کا نیٹ ورک  پورے ہندستان میں پھیلا ہوا ہے، اگر آیوش دواؤں کے استعمال کرنے کے بعد  کوئی  مخالف ری ایکشن ہوتا ہے تو اس کی اطلاع  آیوش ڈاکٹر کے ذریعہ نزدیکی فارما کوو یجی لینس سینٹر کو دی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ  یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ   آیوش دوا اور علاج صرف ایک رجسٹرڈ ڈاکٹر کی دیکھ ریکھ میں اور مشورہ سے ہی لیں۔

وزارت آیوش کے ذریعہ جاری رہنما ہدایات کےلئے براہ کرام یہاں کلک کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More