نئی دہلی،06۔جنوری ۔بھارت اورقزاخستان نے قومی راجدھانی میں ایک پروٹوکول پر دستخط کئے ہیں ،جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے کے موجودہ کنونشن ڈی ٹی اے سی میں ترمیم کرنا ہے ۔ اس سے پہلے اس پر 9 دسمبر 1996 کو دستخط کئے گئے تھے، جس کا مقصد دوہرے ٹیکس سے بچنا اور آمدنی پر ٹیکس کے سلسلے میں ٹیکس سے بچنے کے رجحان کی روک تھا م کرنا ہے۔ پروٹوکول کی کچھ خاص باتیں اس طرح ہیں ۔
یہ پروٹوکول ٹیکس کے سلسلے میں معلومات کے موثر لین دین کے لئے ، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات فراہم کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ ٹیکس کے مقاصد سے قزاخستان سے موصولہ معلومات کو قانون نافذ کرنے والی دیگرایجنسیوں کو فراہم کرنا ہے۔ یہ کا م دونوں ملکوں کے متعلقہ حکام کو بااختیار بناکر کیا جائے گا۔
پروٹوکول میں فائدے والی چیزوں کی حدبندی سے متعلق ایک شق کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا اصل مقصد ڈی ٹی اے سی کے غلط استعمال کو روکنا ہے ۔ نیز گھریلو قانون کو لاگو کرنے کی اجازت دینا اور ٹیکس سے بچنے یا اس کی چوری کی روک تھام کے لئے اس کے اطلاق کی اجازت دینا ہے۔اس پروٹوکول میں ٹیکسوں کی وصولیابی میں مدد سے متعلق موجودہ شق کی جگہ ایک نئی شق رکھی گئی ہے تاکہ اسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنایا جاسکے ۔
4 comments