17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیلوں کے وزیر جناب وجے گوئل 15 مئی کو کولکتہ جائیں گے

Utilization of funds for differently abled persons
Urdu News

نئی دہلی، 2 مئی 2017، فیفا انڈر۔17 ورلڈ کپ 2017 چھ سے 28 اکتوبر 2017 تک چھ شہروں دہلی، نوی ممبئی، کولکتہ، گوا، کوچی اور گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب وجے گوئل نے حال ہی میں کیرل میں کوچی کا دورہ کیا اور جس رفتار سے وہاں تیاریاں ہورہی ہیں اس پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔ لہذا انہوں نے متعلقہ افسروں کی ایک میٹنگ بلائی اور ہدایت دی کہ کا م مکمل کرنے کے لئے مزید وقت نہ مانگا جائے اور تمام سہولتیں 15 مئی 2017 تک مکمل کرلی جانی چاہیے۔

جناب گوئل نے کیرل کے وزیراعلی اور کیرل سرکار کے کھیلوں کے وزیر کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی اور ان سے زور دیکر کہا کہ وہ اپنی سطح پر کام کا جائزہ لیں اور بقایہ کام وقت پر مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔ وزیر نے یقین دلایا کہ انہوں نے 15 مئی 2017 کی جو تاریخ طے کی ہے اس کو احترام کیا جائے اور اس تاریخ کے بعد کوئی کام نامکمل نہیں رہنے دیا جائے گا۔

جناب اسی طرح کا دورہ 5 مئی کو کولکتہ کا کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More