16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ھیل کود کے وزیر وجئے گوئل نے انڈونیشین اوپن جیتنے پر کدامبی شری کانت کا مبارکباد دی

खेल मंत्री श्री विजय गोयल ने पाकिस्तान पर भारी अंतर से जीत हासिल वाली भारतीय हॉकी टीम और इंडोनेशिया ओपन जीतने वाले खिलाड़ी श्रीकान्त किंदाबी को बधाई दी
Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب وجئے گوئل نے لندن میں جاری عالمی ہاکی لیگ سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان پر بھارتی ہاکی ٹیم کی شاندار جیت کے لئے مبارکباد دی ہے۔ بھارت نے سیمی فائنل لیگ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان کو 7-1 گول سے ہرایا۔ جناب گوئل نے گول اسکور کرنے والے ہرمن پریت سنگھ، تلوندر سنگھ، آکاش دیپ سنگھ اور پردیپ مورے کو شاندار کارکردگی پر ان کی ستائش کی۔ اس سے پہلے بھارت نے اسکاٹ لینڈ اور کناڈا کو ہرایا تھا۔

جناب وجئے گوئل نے کہا کہ ہاکی عالمی لیگ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے لئے  تیاری  اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے بینگلورو میں جنوبی سینٹر میں کی گئی تھی جس کا پورا خرچ کھیل کود کی مرکزی وزارت نے برداشت کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 18 کھلاڑیوں اور 7 معاون عملے کے ارکان کے پورے دستے کے لئے 1.1 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 18۔2017 کے دوران اب تک  بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی دوروں کے لئے 3.20 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔

جناب وجئے گوئل نے انڈونیشیا اوپن سپر سیریز کا خطاب جیتنے کے لئے شری کانت کدامبی کو بھی مبارکباد دی۔ کدامبی بیڈمنٹن میں  مردوں میں واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے سپر سیریز پریمیم، سپر سیریز اور گراں پری گولڈ کے خطاب جیتے ہیں۔ جناب گوئل نے یہ بھی بتایا کہ 18۔2017 کے دوران بھارتی بیڈمنٹن ٹیم کے غیر ملکی دوروں کے لئے اب تک 3.60 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ جناب گوئل نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں کو مدد فراہم کرنے ، تعاون کرنے اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ان کی وزارت کے دروازے 24 گھنٹے  ساتوں دن کھلے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More