نئی دہلی، ، نائب صدر جمہوریہ ہند محمد حامد انصاری نے بودھ پورنما کے مقدس موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھگوان بودھ کا امن، اعتدال پسندی اور اخوت کا ابدی پیغام انسانی مصائب اور پریشانیوں کو دور کرنے کی سمت میں ہماری رہنمائی کرتا رہے گا۔
اس مقدس اور پرمسرت موقع پر آیئے ہم بھگوان بودھ کے دکھائے ہوئے عدم رواداری اور اخوت کے راستے کے لئے خود کو وقف کریں۔