28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے سوچھ سرویکشن 2021 کے میدان عمل میں جائزہ لینے کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی: ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے سوچھ سروکش 2021 کے میدان عمل میں جائزے کا آغاز کیا۔ یہ نئی دہلی میں آج ایک ویب پروگرام میں حکومت ہند کے ذریعہ کئے گئے سالانہ صفائی سروے کا چھٹا ایڈیشن ہے۔ بڑے پیمانے پر شہریوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شہروں میں شہری حفظان صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لئے مسابقتی فریم ورک کے طور پر سوچھ سرویکشن کو 2016 میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے متعارف کرایا تھا۔

ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے  جناب مشرا نے کہا کہ سوچھ سرویکشن نےہندوستان کے شہروں اور قصبوں کے مابین صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کیا ہےسال 2016 میں شروع ہونے والا یہ سفر صرف 73 شہروں کے ساتھ شروع ہوا جہاں دس لاکھ سے زیادہ آبادی ہے۔ 2017 میں 434 شہر، 2018 میں 4203 شہر، 2019 میں 4237 شہراور ایس ایس 2020 میں 4242 شہر بشمول 62 کنٹونمنٹ بورڈز شامل ہیں۔

ایس ایس 2021 کی تیاری کے سلسلے میں شہریوں کے رُخ پر متعدد مہمیں چلانے کے ساتھ ساتھ  ہی شہروں کی طرف سے  باقاعدگی سے اعداد و شمار جمع کرائے جاتے ہیں اور ایم آئی ایس میں اپنی پیشرفت اپ ڈیٹ کرائے جاتے ہیں۔ آج  ہم اس سروے کو باضابطہ طور پر شروع کرنے پر خوش ہیں کیونکہ 2000 سے زیادہ جائزہ لینے والے شہروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے میدان میں جانے کو تیار ہیں۔

ہر سال  4 سے 31 جنوری کے درمیان ایس ایس کے لئے میدانی جائزہ لیا جاتا  ہے۔عالمی وبا  کووڈ  کی وجہ سے اس میں دو مہینے کی تاخیر ہوئی اور اب اس کا اہتمام یکم تا 28 مارچ 2021  کیا جائے گا۔ سوچھ سرویکشن فریم ورک کو ہر سال جدید طریقے سے نئے سرے سے ڈیزائن کیا جاتا ہے  تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ عمل مزید مضبوط ہو۔ صفائی ویلیو چین کے استحکام کو یقینی بنانے کی طرف وزارت کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس 2021 کے اشارے گندے پانی کی صفائی سے متعلق پیمانوں اور فضلے کے دوبارہ استعمال پر توجہ مرکوزکرتے ہیں۔ اسی طرح  سرویکشن کے اس ایڈیشن میں  فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے روایتی نظم اور کچرے سے بھری زمین کو بچانے کے بھی اہم مسائل بھی  سامنے لائے گئے ہیں۔

جناب مشرا نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ایس ایس ایک سچے ‘جن آندولن’ کے جذبے میں شہریوں کی شمولیت کا ذریعہ بن گیا ہے۔ اس کی تفصیل بتاتے ہوئے جناب مشرا نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ ایس ایس 2021 پہلے ہی متعدد پلیٹ فارموں جیسے ووٹ فار یور سیٹی ایپ ، سوچھتا ایپ اور سوچھ سروکشن پورٹل کے ذریعہ 3 کروڑ سے زائد شہریوں کی آراء حاصل کرچکا ہے۔ وزارت نے مزید اعلان کیا کہ  شہروں اور ریاستوں کی درجہ بندی  کے علاوہ  اس سال  ایس ایس  اضلاع کی بھی درجہ بندی کرے گا (ان کے شہروں کی کارکردگی کی بنیاد پر)۔

2014 میں آغاز کے بعد  سوچھ بھارت مشن-اربن نے صفائی ستھرائی اور ٹھوس کچرے کے انتظام کے دونوں شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ 4360 شہرییو ایل بی کو او ڈی ایف ڈکلئیر کر دیا گیا۔  2158 شہروں کو او ڈی ایف پلس کی سند دی گئی اور 551 شہروں کو او ڈی ایف پلس پلس  قرار دیا گیا۔ مزید برآں 66 لاکھ انفرادی گھریلو رفع حاجت گاہیں اور 6 لاکھ سے زیادہ کمیونٹی / عوامی رفع ھاجت گاہیں تعمیر کی گئیں / یا زیر تعمیر ہیں۔ علاوہ ازیں 2900 سے زیادہ  شہروں میں لگ بھگ 60000 رفع حاجت گاہوں کو گوگل نقشہ جات پر لائیو کر دیا گیا ہے۔ ٹھوس فضلے کے نظم  کے شعبے میں  97 فیصد وارڈوں میں صد فیصد ہر گھر سے انہین اٹھایا جاتا ہے جبکہ 68 فیصد کو پروسیسی کیا جاتا ہے۔  کچرے سے پاک شہروں کے لئے اسٹار ریٹنگ پروٹوکول کے تحت مجموعی طور پر چھ  شہروں کو فائیو اسٹار، 86 شہروں کو تھری اسٹار اور 65 شہروں کو بطور ایک اسٹار کی حیثیت دی گئی ہے۔

پانچ سال(2021-26) کی مدت کے لئے ایس بی ایم ۔ یو کے دوسرے مرحلے کا حال ہی میں 2021 کے مرکزی بجٹ میں اعلان کیا گیا ہے۔ مشن کے اگلے مرحلے میں پائیدار صفائی ستھرائی کے پہلوؤں پر بڑے پیمانے پر توجہ دی جائے گی جس میں فضلے کو نمٹانے اور گندے پانی کو ساف کرنے کے انتظام کے ساتھ ساتھ   ٹھوس کچرے کے انتظام پر بھی توجہ دی جائے گی اور اس کے نتیجے میں واحد استعمال والے پلاسٹک (ایس یو پی) کے استعمال کو ختم کیا جائے گا۔ اس طرح فضائی آلودگی کو کم کیا جاسکے گا۔ تعمیر و انہدام  کے کوڑے کے مؤثر انتظام ، اور روایتی کوڑا گاہوں کو ٹھکانے لگا کر زمینی آلودگی کو کم کیا جائے گا۔

باقاعدہ تازہ صورتحال سے آگاہ رہنے کے لئے ، براہ کرم ذیل پر رجوع کریں:

فیس بک سوچھ بھارت مشن۔ شہری | ٹویٹر – ایٹ سوچ بھارت گو

فیس بک: سوچھ سرویکشن انڈیا | ٹویٹر – ایٹ سوچھ سرویکشن

انسٹاگرام: سوچھ_سرویکشن

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More