9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہائی اسکول کی سطح پر لازمی یوگ / کھیل

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب وجئے گوئل نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ تعلیم آئین کی مشترک فہرست میں شامل ہے اور زیادہ تر اسکول ریاستی ایکزامینیشن بورڈ کے تحت آتے ہیں اور اسکولوں کا نصاب بھی ریاستی حکومتیں طے کرتی ہیں۔ تاہم قومی نصابی لائحہ عمل 2005 میں ملک میں بچوں اور نوجوانوں کی جامع ترقی میں کھیلوں اور فزیکل ایجوکیشن کے رول کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اس پالیسی کے جزو کے طور پر حق تعلیم کے قانون کے تحت حکومت نے کھیل کے میدانوں، کھیلوں سے متعلق ساز و سامان اور فزیکل ایجوکیشن انسکریٹروں کی دستیابی کو سبھی اسکولوں کے لئے ضروری قرار دیا ہے۔

ایک تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کو ایسکولیسٹک شعبوں کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جس میں کھیلوں اور فزیکل فٹنس کو شامل کیا گیا ہے۔سی بی ایس ای نے اسکولوں میں کھیلوں کے فروغ کے لئے جو خصوصی اقدامات کئے ہیں، ان کی تفصیل ضمیمے میں دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ ریاستی تعلیمی بورڈز بھی سی بی ایس ای کی اس مثال کو اپنے یہاں اپنائیں گے۔

سی بی ایس ای سے ملحقہ اسکولوں میں یوگ / گیمز / کھیلوں کے فروغ کے لئے کئے گئے خصوصی اقدامات حسب ذیل ہیں:

درجہ 6 سے 9 تک درج ذیل میں سے کوئی دو سرگرمی لازمی ہے۔

– کھیل / دیسی کھیل (کھوکھو وغیرہ)

– این سی سی / این ایس ایس

– اسکاؤٹنگ اینڈ گائڈنگ

– تیراکی

– جمناسٹکس

– یوگ

– فرسٹ ایڈ

– باغبانی/ شرم دان

بورڈ نے اسکولوں کو مشورہ دیا ہے کہ روزانہ درجہ ایک سے 10 تک جسمانی سرگرمیوں یا کھیلوں کے لئے کم از کم 40 سے 45 منٹ مختص کئے جائیں۔ درجہ 11 سے 12 تک کے اسکولوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ صحت فوائد کے لئے ہفتے میں کم از کم دو پیریڈ (90 سے 120 منٹ فی ہفتہ) مختص کریں جس میں جسمانی سرگرمی / گیمز / ماس پی ٹی / یوگامیں طلبا کی حصے داری کو یقینی بنائیں۔

بورڈ کلسٹر، زون اور قومی سطح پر 24 زمروں میں انٹر اسکول اسپورٹس اینڈ گیمز مسابقوں کا انعقاد کرتا ہے۔ ہر سال ان میں 1.5 لاکھ طلبا حصہ لیتے ہیں۔ درجہ 8 سے اوپر کے طلبا کے درمیان کھیلوں اور گیمز میں غیر معمولی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے، انہیں پروان چڑھانے اور انہیں فروغ دینے کے لئے بورڈز چاچانہرو اسکالر شپ دیتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More