14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہائی برڈ انیوٹی موڈ(ایچ اے ایم) کے تحت ہندوستان کا پہلا سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ ہری دوار اور وارانسی میں تیار کیا جائے گا

India’s first Sewage Treatment Plant under Hybrid Annuity Mode to come up in Haridwar and Varanasi
Urdu News

نئی دہلی؍ آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگاکی صفائی ستھرائی کے علاوہ سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراؤں  اور جہاز رانی کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ نمامے گنگے ان کی وزارت کی سب سے بڑی ترجیح ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی کہ نمامی گنگے پروگرام نے اگلے سال کے آخر تک خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔ جناب گڈکری ہری دوار اور وارانسی میں ہائی برڈ اینیوٹی موڈ کے تحت ہندوستان کے پہلے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کے لئے  رعایت کے ساتھ نیشنل مشن فار کلین گنگا اور ریاستی سطح کی ایکزیکوٹنگ ایجنسیوں اتراکھنڈ پے جل نگم اور اترپردیش جل نگم کے درمیان ایک سہ فریقی سمجھوتے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ 97 شہروں کے تقریباً تین ہزار ایم ایل ڈی سیویج گنگا کی آلودگی کا سب سے بڑا وسیلہ ہیں۔ان میں سے 1750 ایم ایل ڈی سیویج محض دس شہروں سے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ2008 سے 2014 کے درمیان گنگا کی صفائی کے لئے 3581 کروڑ روپے مالیت کے 34 پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے، جبکہ 2014 سے اب تک 9630 کروڑ مالیت کے 56 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ان میں سے 18 پروجیکٹ تیار ہیں۔ جناب گڈکری نے کہا کہ دیگر پروجیکٹ مارچ 2019 تک مکمل کرلئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ کی سربراہی میں ایک کمیٹی ماہانہ بنیاد پر پروجیکٹوں کی نگرانی  کرے گی۔

ہری دوار اور وارانسی کے لئے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس پر مبنی ہائی برڈ اینیوٹی موڈ  کے لیے سمجھوتے سے متعلق آج دستخط کئے گئے۔وزیر موصوف نے کہا کہ نرمل گنگا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں یہ سمجھوتہ ایک بڑا قدم ہے، کیونکہ ہندوستان میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہائی برڈ اینیوٹی پر مبنی پی پی پی موڈ سیویج سیکٹر میں اپلائی کیا جارہا ہے۔

جناب گڈکری نے مطلع کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 اکتوبر2017 کو پٹنہ میں 140 ایم ایل ڈی کے 4 سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیا م کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ان پروجیکٹوں پر کل لاگت 738.14 کروڑ روپے ہوگی۔

وزیر موصوف نے صاف گنگا کے لئے قومی مشن سے متعلق ایک انٹرایکٹیو ویب سائٹ کا بھی آغازکیا ، تاکہ کارپوریٹس گنگا کی صفائی ستھرائی کے لئے سی ایس آر سرگرمیاں شروع کرسکیں۔یہ ویب پیج جو این ایم سی جی ویب سائٹ   www.nmcg.nic.inپردستیاب ہوگا، جوپروجیکٹوں اور سرگرمیوں کی تفصیلات دیتا ہے۔جناب نتن گڈکری نے پرائیویٹ سیکٹر سے کہا کہ وہ اپنے وسیلوں ، رسائی اور تجربے کے ساتھ گنگا کی صفائی ستھرائی کے اہم کام میں شامل ہوں اور سی ایس آر سرگرمیوں کے ساتھ نمامی گنگے کے پروجیکٹوں میں ہاتھ بٹائیں۔وزیر موصوف نے مذہبی اداروں اور غیر سرکاری اداروں این جی اوز سے بھی کہا کہ وہ دریائے گنگا کے ساتھ گاؤں کو بھی اپنائے اور انہیں آدرش گنگا گرام کے طور پر فروغ دیں۔

جناب گڈکری نے اس موقع پر این ایم سی جی نیوز لیٹر کے پہلے شمارے کا بھی اجراء کیا۔آبی وسائل دریا کی ترقی اور گنگا کی صفائی ستھرائی کے مرکزی وزرا ء مملکت ارجن رام پال میگھوال اور ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More