17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہانگ کانگ سمیت چین سے آنے والے مسافروں کی 7 ہوائی اڈوں پر حرارتی اسکریننگ

Urdu News

نئی دہلی، شہری ہوابازی کی وزارت نے ہانگ کانگ سمیت چین سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ سے متعلق ہر قسم کی لاجسٹک مدد اور بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بندوبست چنئی، بنگلورو، حیدرآباد اورکوچین کے علاوہ دلی، ممبئی اور کولکاتہ میں بھی کئے جائیں گے۔ یہ ہدایات چین کے صوبے ووہان اور ہوبی میں ناول کرونا وائرس بیماری (این سی او وی)سے متعلق حکومت ہند کی سیاحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے صحت  خدمات کے ڈائرکٹر جنرل اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور بیماریوں کے کنٹرول کے قومی مرکز (این سی ڈی سی) کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے ایک حصے کے طور پر جاری کی گئی ہیں۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نےایکشن پلان کو فوری طور پر نافذ کرنے اور نشان زد کردہ ہوائی اڈوں اور متعلقہ ایئر لائنوں کے ذریعے ہدایات پر سختی سے عمل  پر زور دیا ہے۔ ایکشن پلان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • جلد از جلد الگ تھلگ کرنے میں سہولت کے لئے ایئر لائن کے ذریعے پرواز کے دوران اعلانات کئے جائیں گے (وہ پروازیں، جو ہانگ کانگ سمیت چین سے براہ راست کسی ہوائی اڈے پر پہنچ رہی ہیں)، جن میں مسافروں سے درخواست کی جائے گی کہ اگر  انہیں پچھلے 14 دن کے دوران بخار اور نزلے کی بیماری رہی ہے یا وہ براہ راست ووہان شہر سے آئے ہیں، ایسے لوگوں کو ہوائی اڈے پر آمد کے فوراً بعد سرکاری صحت حکام سے اپنے بارے میں معلومات فراہم کریں۔
  • ایئرلائن کا عملہ ہوائی  جہاز سے اترنےسے پہلے مسافروں کو اپنے بارے میں رپورٹنگ کرنے کا فارم بھرنے میں مدد کرےگا تاکہ بھرے گئے فارم کو ہوائی اڈے پر اے پی ایچ او کا عملہ اچھی طرح چیکنگ کر سکے۔
  • ان 7 نشان زد ہوائی اڈوں کے کلیدی مقامات پر ہوائی اڈے کی علامت کوواضح طورپر ڈِسپلے کیا جائے گا۔
  • ہوائی اڈوں پر صحت کی جانچ: مسافروں کی حرارتی اسکریننگ کی جائے گی۔امیگریشن سے پہلے کے علاقے میں حرارتی کیمرے نصب کرنے کے لئے ان ہوائی اڈوں پر مناسب مقام فراہم کیا جائے گا۔
  • ایئرلائن کا عملہ امیگریشن کی چیکنگ سے پہلے ان مسافروں کو صحت کاؤنٹر پر لے کر آئے گا۔
  • بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کی انجمن (آئی اے ٹی اے) نے ہوائی جہاز میں متعدی بیماری کے بندوبست کے لئے عملی اقدامات کی سفارش کی ہے۔
  • تمام ایسے مسافراور عملہ کے افراد کو ، جو پوری طرح صحتمند ہیں، اپنا سفر آگے جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی اور اگر کوئی مسافر یا عملے کے رکن کو ووہان کرونا وائرس سے بیماری سے متاثر ہے، تو صحت حکام ان کی نشان دہی کریں گے اور پیسنجر لوکیٹرفارم پُر کر کے اپنے رابطوں کے بارے میں وضاحت فراہم کریں گے۔

ناول کرونا وائرس کے بارے میں وارننگ

تمام مسافروں کیلئے

جنہوں نے چین کا دورہ کیا ہے،

خاص طور پر ووہان شہر کا

چین کے ہوبی صوبے کا

پچھلے 14دنوں کے اندر اور

  • اورمندرجہ ذیل علامتوں میں سے اس میں ایک یا اس سے زیادہ علامتیں پائی جاتی ہیں

سخت بخار، کھانسی، نزلہ، سانس لینے میں دشواری،

توفوری طور پر ہوائی اڈے  کے صحت یونٹ سے رجوع کریں

  • دیگر مسافروں کیلئے(جن میں کوئی علامت نہیں پائی جاتی)

ایسے مسافر جنہوں نے متاثرہ شہر کا دورہ کیا ہے، لیکن یہاں آمد کے بعد ان میں  کسی قسم کی علامت نہیں پائی جاتی، بلکہ وہ مذکورہ علامت بعد میں پیدا ہوتی ہے، توانہیں بھارت آنے کے 28 دن کے اندر اس طرح کی علامتوں کیلئے قریب ترین اسپتال کا دورہ کرنا چاہئےاورریاست ، ضلع صحت حکام اور متعلقہ ہوائی اڈے کے صحت افسران کو اطلاع دینی چاہئے

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More