Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہردیپ سنگھ پوری بھوپال میں اسمارٹ شہروں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی

Urdu News

نئی دہلی، ۔ہاؤسنگ اورشہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری 8 مئی 2018  کو بھوپال میں  اسمارٹ سٹیز  یعنی اسمارٹ شہروں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی پہلی اعلیٰ سطحی کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔واضح ہوکہ  25 جون 2015  کو شروع ہونےوالا اسمارٹ سٹیز  مشن    شہری مشن  میں انتہائی  تبدیلیوں  کا حامل مشن ہے ۔  ڈجیٹل طورسے مربوط کئے جانے والے اسمارٹ سٹی سینٹر  سڑکوں کی  باز نمونہ سازی   ،  عمارتوں کی چھتوں پر شمسی توانائی مشینوں کی تنصیب سمیت متعدد  کلیدی امور اس مشن میں شامل کئے گئے ہیں۔اسمارٹ سٹی منصوبوں کی عمل آوری میں قائدانہ کردار ادا کرنے والے  اسمارٹ سٹی اسپیشل پرپر وھیکل (ایس پی وی ) کے چیف ایگزیکٹو افسران   (سی ای او )  اس مشن کے  اُ ن    قابل تغیر نتائج کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جن کی اس مشن کے تحت امید کی گئی تھی ۔

          8 اور 9  مئی 2018  کو  منعقد کی جانے والی  اسمارٹ سٹی  چیف ایگزیکٹو  افسران کی   یہ کانفرنس   ایک دوسرےسے سیکھنے  اور معلومات کی باہمی تقسیم کے لئے ایک پلیٹ فارم دستیاب کرائے جانے کی غرض سے   منعقد کی جارہی ہے۔  یہ کانفرنس    چیف ایگزیکٹو افسران کو  شہری لیڈروں  کے تجربات سے  استفادہ کرنےکی سہولت بہم کرائے گی تاکہ  ان منصوبوں کی کامیابی اورناکامی  دونوں  طرح کی  وسیع ترتفصیلات حاصل کی جاسکیں۔  ملک بھر کے اسمارٹ شہروں  کے تمام بہترین طریقوں کی یکجائی سے شہری لیڈروں کو   پرانی باتوں کو ازسرنودہرانے میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اس وقت کو اجتماعی طور سے حصول علم کے لئے  استعمال کئے جانے میں معاون ہوگا  تاکہ کام  میں تیز رفتاری پیدا ہوسکے ۔

          اس دوروزہ  کانفرنس کے  افتتاحی اجلاس میں   اراکین کی مکمل  شمولیت  پر مبنی تبادلہ خیال   اور  اسمارٹ سٹی کے چیف ایگزیکٹو افسران اپنے اپنے پریذینٹیشن پیش کریں گے ، جن میں  اس مشن کے تحت  منصوبوں کے  زبردست اثرات  پر روشنی ڈالی جائے گی۔ مزید برآں  اس افتتاحی اجلاس میں شہری سطح کے منصوبوں کی عمل آوری پر بھی غوروخوض اور بحث کی جائے گی ۔ اس موقع پر ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جس میں  اسمارٹ سٹی مشن  کے ذریعہ  زیرعمل لائے جانے والے مختلف  منصوبوں کی  تصویر کشی پیش کی جائے گی۔ یہ دوروزہ کانفرنس  اسمارٹ سٹی  کے  اُن چیف ایگزیکٹو افسران   بھوپال اسمارٹ سٹی لمٹیڈ  کے ذریعہ  روبہ عمل لائے جانے والے اسمارٹ سٹی منصوبوں  کو موقع پردیکھنے  اوران سے واقفیت حاصل کرنے میں معاون ہوگی،جو اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

          اس کانفرنس میں  اسمارٹ سٹی چیف ایگزیکٹو افسران کے ساتھ ساتھ میونسپل اداروں  ،ریاستی اورمرکزی سرکار کے  نمائندوں  اور اسمارٹ سٹی مشن میں شامل  شہری سماج  کے نمائندگان ، علمی  اور صنعتی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔اس کانفرنس میں شرکت کے لئے جن سرکردہ شخصیات کو  مدعو کیا گیا ہے ، ان میں   پرنسپل سکریٹریز  (یوڈی ) / اسٹیٹ مشن ڈائریکٹر ز  ، میونسپل کمشنر ز  ، مختلف ملکوں کے سفیر ،  اقوام متحدہ کے نمائندے  ،  ہمہ جہت  /  دو فریقی ایجنسیوں  /سول سوسائٹیوں اور اہلیت سازی کے اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔                           علاوہ ازیں  بڑے  ماسٹرسسٹم  انڈیکٹروینڈرز کے چیف ایگزیکٹو افسران   کو بھی اس کانفرنس میں  مدعو کیا گیا ہے ۔

          یہ کانفرنس  گزشتہ ڈھائی برسو ں کے دوران حاصل ہونے والے نتائج کی یکجائی   اور باہمی  لین دین  اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لئے  ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے  اور شہری منصوبوں  میں تیزرفتاری پیدا کرنے کے مقصد سے اہتمام کی جارہی ہے ۔  اس موقع پر اہتمام کی جانے والی نمائش اور  چیف ایگزیکٹو افسران  (سی ای او )  کے ذریعہ  پیش کئے جانے و الے پریذینٹیشن  ان منصوبوں کی تیز رفتار عمل آوری  اور اسمارٹ سٹیز کے مابین ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل میں تیزرفتاری پیدا کرنے کے تعلق سے مفید  مطلب  رہنمائی فراہم کرائے گی ۔ باہمی تجربات کی  اس طرح منتقلی  ،  نظریات اور منصوبوں کو  ٹھوس شکل دینے میں معاون ہوگی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More