Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہریانہ میں زلزلے سے متعلق آزمائشی مشق سے قبل مذاکرات کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی،  قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) نے آج چنڈی گڑھ میں ریاستی ایمرجنسی آپریشن مرکز (ایس ای او سی ) میں مذاکرات کا انعقاد کیا۔ واضح ہو کہ اس مذاکراہ میٹنگ کا انعقاد، کل ہریانہ میں منعقد ہونے والی زلزلے سے متعلق آزمائشی مشق سے قبل ریاستی سطح پر زلزلے کی صورت میں تیاری کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا۔

اس مشق میں ، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تمام ضلع کلکٹروں اور ان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس میٹنگ میں اضلاع کے ڈزاسٹر مینجمنٹ منصوبے(ڈی ایم پی )کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا گیا نیز مشق کے لئے ریسپونس ٹیموں کی شناخت اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد مختلف شراکت دار محکموں نے اپنی پرزنٹیشن پیش کیں۔

 مذکورہ مذاکرہ مشق کا انعقاد ، زلزلے کی لہروں اور دیگر متعلقہ آفات کے کی میٹنگ کے مطابق ریاستی محکموں کے اشتراک سے بنائے گئے منظر نامے پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں آزاد مشاہدین کو ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں خلاصہ کیا گیا اور انہیں فیڈ بیک فارم مہیا کرائے گئے۔ اس سلسلے میں ،آزمائشی شق کیلئے مقامات اور انتظامی التزام بھی طے کئے گئے ۔ اس مشق میں ریاستی حکومت کے اعلیٰ سطح کے افسران ، مرکزی شراکت دار ایجنسیوں کے نمائندگان ، تمام اضلاع کے کلٹروں اور ان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

 اس سے قبل ایک کوآرڈینیشن اور اورئینٹیشن کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا تاکہ ہریانہ ریاستی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اشتراک میں این ڈی ایم اے کے ذریعہ منعقد کی جا رہی اس آزمائشی مشق کے سہل فیسی لیٹیشن کو یقینی بنایا جا سکے ۔ قومی ڈزاسٹر رہنما خطوط، آفات کی صورت میں اس کی روک تھام اس کے اثر کو کم کرنا اور اس کے لئے تیاری پر زور دیتے ہیں ۔

این ڈی ایم اے آفات کی صورتحال میں اس کا سامنا کرنے کیلئے بہتر تیاری کیلئے مسلسل کوششیں کرتی رہتی ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں اس طرح کی مشقوں کا اہتمام کرتی ہے۔ این ڈی ایم اے نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 600 سے زائد آزمائشی مشقوں کا انعقاد کیا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More