17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہریانہ کے لیے اس کی پہلی آکسیجن ایکسپریس پہنچے گی، 5 خالی کنٹیرنرز فرید آباد سے راؤرکیلا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی ریلویز ملک کے مختلف حصوں میں رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ابھی تک مہاراشٹر اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور دلی میں 510 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن  پہنچائی گئی ہے۔

ہریانہ سرکار نے ریلوے کے محکمے سے آکسیجن ایکسپریس کی بھی  درخواست کی ہے۔ فی الحال فریدا ٓباد میں  ٹینکر ز لادے جا رہے ہیں۔  جو بھرے جانے کے لیے راؤر کیلا بھیجے جائیں گے۔  ابھی تک منصوبہ یہ ہے کہ پانچ – پانچ ٹینکروں کی صلاحیت والی دو ایکسپریس ریل گاڑیاں خاص طور پر ہریانہ بھیجی جائیں گی۔

مدھیہ پردیش نے آج صبح سویرے 64 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق  میڈیکل آکسیجن کی پہلی آکسیجن ایکسپریس موصول کی۔ ان  ٹینکرز  کو جبل پور (ایک ٹینکر)، بھوپال میں (دو ٹینکرز)  اور ساگر میں (3 ٹینکرز)  شہروں میں مدھیہ پردیش کے مختلف مقامات پر اتارا گیا۔

لکھنؤ کے لیے چار آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیاں آج لکھنؤ پہنچ جائیں گی۔ یہ ریل گاڑیاں ایل ایم او  کے تین ٹینکرز لے جا رہی ہیں۔ ایک اور خالی ریک  (چھٹا) لکھنؤ سے بوکارو کی طرف رواں دواں ہے جو آکسیجن ٹینکر کی ایک اور کھیپ لے کر آئے گا جس سے اتر پردیش میں آکسیجن کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔

ابھی تک بھارتی ریلویز نے اتر پردیش کو 202 میٹرک ٹن ، مہاراشٹر کو 174 میٹرک ٹن ، دلی کو 70 میٹرک ٹن اور مدھیہ پردیش کو 64 میٹرک ٹن کی سپلائی دی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More