19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہر ایک بلاک میں کم از کم ایک آئی ٹی آئی کے قیام کو یقینی بنانا اور ہنر مندی کے اداروں کو مارکیٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنا:دھرمیندر پردھان

Urdu News

نئی دہلی: ‘‘انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(آئی ٹی آئی) نے ملک کی ا قتصادی ترقی میں خصوصاً صنعتوں کو ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی میں  اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم نے خصوصی طور پر اپنے اداروں کی جدید کاری پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ہماری یہ کوشش ہے کہ 2018 کے اختتام تک ملک کے ہر ایک بلاک میں کم از کم ایک آئی ٹی  آئی قائم ہوجائے’’۔ یہ بات جناب دھرمیندر پردھان نے کہی ہے۔

ریاستوں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھرمیندر نے کہا کہ‘‘ پیشہ وارانہ تربیت ایک اختیاری موضوع ہے اور مرکزی  نیز ریاستی حکومتوں کے لئے یہ نا گزیر بات ہے کہ ہنر مندی کے فروغ سے متعلق مسائل کے حل اور ہنر مندی کے فروغ میں حائل مسائل  کی شناخت کے لئے مل کام کریں ۔تاکہ اس وسیع انسانی وسائل کی تعمیر کے لئے جو ہمارے پاس دستیا ب ہے  معیار، مقدار ، وسائل اور نقل وحمل کے اعتبار سے اپنے اہداف کو حاصل کرسکیں۔ ریاستوں کو پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا(پی ایم کے وی وائی)، پردھان منتری کوشل کیندر(پی ایم کے کے)،ریکوگنیشن آف پرائر لرننگ(آر پی ایل) اور نیشنل اپرنٹی شپ پروموشن اسکیم(این اے پی ایس) کے ساتھ خود کو آہنگ کرناچاہئے’’۔

ریاستی سطح پر ہنرمندی کے فروغ کے قومی ادارہ جاتی میکانزم کو مستحکم کرنے اور ایک زیادہ فعال فریم ورک وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، ہنر مندی کے فروغ  اور صنعت کاری، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور ہنرمندی کے فروغ کے وزیرمملکت جناب آنند کمار ہیگڑے نے  آج نئی دہلی میں محکمہ  ہنر مندی کے فروغ کے ریاستوں کے وزراء کی یک روزہ  کانفرنس میں کئی پروگرام شروع کئے۔ ورک شاپ میں ریاستوں کے 90فیصد سے زائد شراکت رہی اور انہوں نے ہنر کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس میں ہنر مندی کے  ابھرتے نئے  شعبوں جیسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس، ورچول رئیلیٹی،روبوٹک  پروسیس  آٹو میشن ، انٹر نیٹ  آف تھنگس، روبوٹکس، بگ ڈاٹا انا لائٹکس، تھری ڈی پرنٹنگ  وغیرہ کے فروغ کی کوششوں کے طور پر ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے نئے کورسیز شروع کئے گئے، جن کی آنے والے دنوں میں پوری دنیا میں مانگ بڑھنے والی ہے۔ اس حقیقت کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل آف ٹریننگ(ڈی جی ٹی) اور نیشنل ایسوسی  ایشن  آف سافٹ ویئر سروسیز کمپنیز(این اے ایس ایس سی او ایم) نے آج یہاں آئی ٹی آئی کی ٹریننگ اور ٹرینروں کے لئے ہنر مندی کے فروغ اور لگاتار حصول علم کے لئے ایک  مفاہمتی دستاویز(این او یو) پر دستخط کئے ہیں۔

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت(ایم ایس ڈی ای) کی نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے کانفرنس میں آئی ٹی آئی کے لئے الحاق کے نئے ضابطے 2018 شروع کئے گئے جو آئی ٹی آئی کے الحاق کے عمل میں ریاستی حکومت  کی بالا دستی  کو بحال رکھتے ہیں۔ الحاق کے ضابطے2018 کا مقصد ملک کے تمام حصوں میں خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ایسے ادارے نہیں ہیں، ہنر مندی کی تربیت کے لئے اعلی معیار کے ادارے قائم کرنا ہے۔ الحاق کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اس موقع پر ایک پورٹل تیار کیا گیا  اور اسے شروع بھی کیا گیا ہے۔ پورٹل میں تین مرحلے کا عمل ہے۔ جس میں الحاق کے عمل کو سہل بنایا گیا ہے۔

ایم ایس ڈی ای نے بھی آئی ٹی آئی کے معیاری جائزے کو یقینی بنانے اور ان کے درمیان صحت مند مقابلہ شروع کرنے کے لئے ہر ایک ادارے کی ‘‘اسٹارٹ ریٹنگ’’ کی  غرض سے آئی ٹی آئی کے لئے خود سے گریڈنگ کرنے کا عمل کا اعلان کیا ہے۔

ایم ایس ڈی ای نے آج  امور داخلہ کی وزارت کے ساتھ اپنی شراکت داری بھی شروع کی ہے جس میں بائیں بازؤں کے انتہا پسندوں کے لئے ہتھیار ڈالنے اور باز آباد کاری کی اسکیم شامل ہیں۔ جس کے تحت ہتھیار ڈال چکے بائیں بازؤں کے انتہا پسند، ایسے ادارے میں داخلہ لے سکتے ہیں جہاں انہیں تین سال تک کی مدت کے لئے ماہانہ چھ ہزار روپے تک کا وظیفہ دیا جائے گا۔یہ دیکھا گیا ہے کہ ایسے زیادہ تر لوگ  تعلیم یافتہ نہیں ہوتے ۔جیسے وہ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) داخلہ پانے کے لئے مطلوبہ لیاقت رکھتے ہوں۔ ایم ایس  ڈی ای نے اس صورت حال کو سمجھا ہے اور اس کے مطابق موجودہ کرافٹ مین ٹریننگ اسکیم میں ڈھیل دے کر داخلے کی لیاقت کو نرم کیا ہے۔تاکہ وہ آئی ٹی آئی میں ہنر مندی حاصل کرنے کے بعد اپنا روزگار شروع کریں یا منفعت بخش روزگار حاصل کرسکیں۔ جناب پردھان نے آج اس موقع پر ایسے دو استفادہ کنندگان کو آئی ٹی آئی داخلہ دلوایا۔

 ریاستوں سے اس مشن کو آخری حد تک لے جانے کی اپیل کرتے ہوئے جناب ہیگڑے نے کہا کہ‘‘ ہم نے آج متعدد اسکیمیں اور پہل شروع کی ہے۔ لیکن حقیقی نتائج اسی وقت دیکھنے آئیں گے جب یہ عوام تک پہنچیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ مرکزی اور ریاستی دونوں سطحوں پر لوگوں کامعیار زندگی  تبدیل ہوناچاہئے۔ صرف ہنر مندی کا فروغ ہی ملک کا مستقبل بدل سکتا ہے۔

نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم(این اے پی ایس) کے تحت ایک مشترکہ پورٹلhttp://apprenticeshipindia.org شروع کیا گیا ہے ۔اس کا مقصد مجوزہ اور امتیازی دونوں ٹریڈوں کے تحت تمام اپرنٹس شپ ٹریننگ کو مربوط کرنا ہے۔ نیا پورٹل تمام شراکت داروں کو متعلقہ یوزر کی ضرورتوں کی مطابق ڈیش بورڈ کے ساتھ ایک جیسے تجربہ سے  دوچار کرنا ہے ۔ اس میں کم از کم باہری مداخلت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ خودکار ماڈیول شامل ہوں گے۔

اس کانفرنس میں بہار، مہاراشٹر، منی پور، راجستھان، اترا  کھنڈ اور دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ہنر مندی کے فروغ  کےوزراء نے شرکت کی ہے۔ کانفرنس میں مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان ہندوستان میں ہنر مندی کے فروغ  کی ٹھوس کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت، پیشہ ور ہنر مندی افرادی حکومت پیدا کرنے ، معیشت پر مبنی معلومات کے لئے ملک کی تبدیلی کے پس منظر میں تبادلہ خیال دیکھنے کو ملا۔ سرکاری کوششیں خصوصا حالیہ برسوں میں مختلف اسیکموں اور پروگرواموں کے ذریعہ ہنر مندی کے فروغ، ڈھانچے کے بندوبست  اور عمل نیز ان پہلوں کو درپیش چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More