19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہر دن ایک چھوٹا سا ماحولیات دوست کام کیجئے : وزیر ماحولیات

एक छोटा सा पर्यावरण-अनुकूल कार्य हर रोज करें: पर्यावरण मंत्री
Urdu News

نئی دہلی،  جون، لوگوں سے ہر دن ایک چھوٹا سا ماحولیات دوست کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر ماحولیات ڈاکٹر ہرش وردن نے لوگوں کو ویب سائٹ پر وزار ت کے ساتھ کوئی بھی ماحولیات دوست کام مشترک کرنے کی دعوت دی ۔ آج یہاں نیشنل زولاجیکل پارک میں وزارت کے سووچھتا پکھواڑے کی اختتامی تقریب کے دوران لوگوں کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ وزارت ایسے ماحولیات دوست کاموں کو ملک کے عوام کے درمیان مشتہر کرے گی ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی وزارت کے 35 سینئر افسران اس مہم میں مل جل کر کام کریں گے تاکہ اسے ایک عوامی تحریک کی شکل دی جا سکے اور ملک کے 125 کروڑ عوام تک سووچھتا ابھیان کو پہنچایا جا سکے۔ یہ افسران ریاستی فاریسٹ افسروں ، وزارت کے تحت آنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں ، اسکولوں اور کالجوں کے طالب علموں اور اسکاؤٹس اینڈ گائڈس ، این ایس ایس اور عام لوگوں کو جوڑیں گے ۔ وزیر موصوف نے 2022 تک جدید ہندوستان کی تعمیر سے متعلق وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کا ذکر کیا اور مزید کہا کہ اگر چہ سووچھتا پکھواڑا آج ختم ہو گیا تاہم اس مہم کی روح بلاروک ٹوک پورے سال جاری رہے گی ۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے زور دیا کہ آج جب کہ پوری دنیا آب و ہوا کی تبدیلی ، گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق امور پر جب بات چیت کرتی ہے تو وہ بڑی امید کے ساتھ ہندوستان کی طرف دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یقین ہے کہ ہندوستانی ثقافت اور فلسفہ میں ایسی ترغیبات اور توانائی موجود ہیں جو پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کے کام آ سکتی ہیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ماحولیا ت ، جنگلات ، فطرت اور دریایوں کا ہمارے آبا و اجداد نے حفاظت کرنے کی ہمیں تعلیم دی ہے ۔ ہمارے ثقافت کی بدیہی خوش حالی اور طاقت ہماری وراثت ہے ۔ جس دن ہم ماحولیات کے تحفظ کے عہد کا ارادہ کریں گے ، ہم دیرینہ وقار پھر سے پانے کے اہل ہو جائیں گے ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سووچھتا پکھواڑا کی اختتامی تقریب کا انعقاد نیشنل زو لاجیکل پارک (چڑیا گھر ) میں ایک بیبی گینڈے کی پیدائش کا جشن منانے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ماحولیات ،جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے سکریٹری جناب اجئے نارائن جھا نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات سووچھتا پکھواڑے کے درمیان ہی پڑتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیات کے ایکو سسٹم کی طرح وزارت کا ہر ریاست میں ایک ایکو سسٹم ہے جو متعدد اداروں جیسے سینٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ ، اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ ، فاریسٹ سروے آف انڈیا ، بوٹینیکل سروے آف انڈیا ، زو لاجیکل سروے آف انڈیا ، ایکو کلبس ، این جی اوز پر مشتمل ہے اور اس قوت کو صفائی ستھرائی کی مہم کے ساتھ جوڑے جانے کی ضرورت ہے۔

سووچھتا پکھواڑے کے جز کے طور پر متعدد سرگرمیاں انجام دی گئیں ہیں جن میں شجر کاری ، شرم دان اور 9 جون کو نوئیڈا میں ،12 جون کو لودھی گارڈ ن میں ،13 جون کو اندرپرستھ پارک میں اور 14 جون کو نہرو پارک میں کچرے کی صفائی کا کام شامل ہے۔سووچھتا پکھوارے کی ایک دوسری خاص بات سائنس ایکسپیس کلائمٹ ایکشن اسپیشل ٹرین کے ذریعہ چار ریلوے اسٹیشنوں کی صفائی ہے ۔ یہ ٹرین فی الحال آندھرا پردیش اور کرناٹک میں چلائی جا رہی ہے۔

سووچھتا پکھواڑا کے کچھ اہم موضوعات میں شامل ہیں پلاسٹک سے پاک ٹائگر ریزرو/محفوظ علاقے / قومی پارک ، جس کےتحت ٹائگر ریزرو کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا اور انہیں 31 مارچ 2018 تک پلاسٹک سے پاک قرار دیا جائے گا ۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایک گرین پلیج (سرسبزی و شادابی سے متعلق حلف ) بھی دلایا ۔جس کا مقصد کچرے کا دوبارہ استعمال کرنا اور اس میں کمی لانا، زیادہ سے زیادہ پیڑ لگانا اور توانائی اور پانی کا تحفظ ہے ۔ اس سے پہلے وزیر ماحولیات اور دیگر سینئر افسروں نے دہلی چڑیا گھر میں ننہے پودھے لگائے ۔

اس موقع پر پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے سکریٹری جناب پرامیشورن ایّر نے بھی اظہار خیال کیا ۔ ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ امیتا پرساد نے سووچھ بھارت –ہرت بھارت کے عنوان سے ایک پریزنٹیشن دیا ۔ نیشنل زولاجیکل پارک کی ڈائرکٹر مِس رینو سنگھ نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔

جنگلات کے ڈائرکٹر جنرل اور ماحولیات ، جنگلات اور آبو ہوا کی تبدیلی کے خصوصی سکریٹری جنا ب سدھانت داس ، ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی وزارت کے خصوصی سکریٹری جناب رجنی رنجن رشمی اور ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت ، پینے کے پانی ،صفائی ستھرائی کی وزارت کے سینئر افسران اور سیکڑوں اسکولی بچے اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More