نئی دہلی، کامرس اورصنعت ، امورصارفین ، خوراک اورعوامی نظام تقسیم اورٹیکسٹائل کے وزیرجناب پیوش گوئل نے آج ایک تقریب میں نیشنل انٹلیکچول پراپرٹی ایوارڈز 2020یعنی دانشورانہ املاک قومی انعامات 2020کے فاتحین کو انعامات پیش کئے ۔ سڑک ،ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں اور صنعتوں کے پروموشن اورداخلی کاروبارکے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹرگریدھرآرامنےاوردیگر سینئر عہدیداروں نے اس ورچوئل تقریب میں شرکت کی ۔
ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے سبھی فاتحین کو مبارکباد دی اور امید کااظہارکیا کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مثالی کام جاری رکھیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ انعامات حقیقت میں علمی زندگی سے اسٹارٹ اپس تک کے مختلف سیکٹروں کی خدمات کے صلہ میں دیئے جاتے ہیں ۔
وزیرموصوف نے کہاکہ آج ٹکنالوجی اورنظریات ترقی کے دوانجن ہیں ، آئی پی آرایندھن ہے جوانھیں قوت دیتا ہے اور یہ انعامات نہ صرف شخصیتوں اوراداروں کے اختراعی نظریات کو تسلیم کرنے کے لئے دیئے جاتے ہیں بلکہ یہ دیگر افراد کو بھی ایک تحریک دیتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں سبھی کی شمولیت والی ترقی اور آئی پی آرقوانین مضبوطی دینے کے لئے ایک آئی پی انقلاب لانے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے اس سے روزگارکی تشکیل ، معیار،مقابلہ جاتی طریقہ کاراور مینوفیکچرنگ کو فروغ حاصل ہوگا۔
وزیرموصوف نے کہاکہ دانشورانہ املاک کے ذریعہ قوت حاصل ہوگی اور بھارت دنیا کا ‘‘اختراعات کا مرکز ’’بن سکتاہے ۔ جناب گوئل نے کہاکہ دانشورانہ املاک حقوق دراصل حقیقی معنوں میں بھارت کی ترقی کے سفرکوتبدیل کردے گا اوراس سے بھارت کی خوشحالی کے حق کو وسعت حاصل ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بھارت کو دنیا کی ‘ ڈیزائن ہب ’ہوناچاہیئے ۔
جناب گوئل نے کہاجغرافیائی سرحدیں ملک کے مفادات ، دانشورانہ املاک ،ہمارے ملک کی کامیابی کی ضامن ہیں ۔ جناب گوئل نے مزید کہاکہ دانشورانہ املاک ہمارے ملک کی ترقی کاایک اہم ستون ہے اور ہمارے نوجوانوں کواپنی اختراعی قوت کی نمائش کرنی ہے ۔ اسٹارٹ اپ انڈیا، میک ان انڈیا اور ڈیزائن ان انڈیا کی کامیابی کے لئے یہ بہت ہی اہم ہے۔انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں بھارت نے اختراع کو فروغ دینے کے لئے زبردست آئی پی آرنظام اورایک ایکوسسٹم تیارکرنے میں ایک غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے ۔
جناب گوئل نے مزید کہاکہ آئی پی میں ہزاروں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے اورذریعہ معاش تشکیل دینے کی صلاحیت ا ورقوت ہے۔انھوں نے کہاکہ آج ہم نے آئی پی کو عالمی معیشت میں بھارت کی مقابلے کرنے کی صلاحیت کو سب سے قیمتی اثاثے کے طورپرتسلیم کیاہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے آئی پی حقوق اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بھارت میں جوکچھ بھی دریافت ہوتاہے اس سے نہ صرف تحفظ حاصل ہے ، بلکہ وہ خوشحالی کی بھی ضمانت ہے ۔ ایک مضبوط آئی پی آرنظام سے چیلنج کی اس گھڑی میں صنعتوں کی توسیع اورانھیں توانائی مہیاکرنے کا اختیارحاصل ہوگا۔
انھوں نے کہاکہ اس سلسلے میں‘‘ کریٹیو انڈیا ، انوویٹیوانڈیا ’’یعنی( تشکیل دینے والا بھارت اورایک اختراعی بھارت) کے لئے قومی آئی پی آرپالیسی ایک بڑا قدم ہے ۔
انھوں نے کہا کہ آن لائن رجسٹریشن پر فیس میں 10فیصد کی رعایت اور اسٹارٹ اپس اورچھوٹی کمپنیوں کے لئے فیس میں 80فیصد کی چھوٹ اس کی دیگرخصوصیات ہیں۔وزیرموصوف نے کہا کہ آئی پی آرجمع کرنے کا عمل ای ۔ٹرانزکشن کے لئے اب مزیدجامع ٹائم باونڈ، استعمال میں آسان اور موافق ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آئی پی آربھرنے والوں کے لئے ایک جامع ای ۔ فائلنگ سہولت ، پیٹنٹس اورٹریڈمارک درخواستوں کی الیکٹرانک پروسیسنگ سے رسائی میں شفافیت لائی جارہی ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہاکہ اہم حصولیابیوں میں سال 14-2013کے دوران 4227گرانٹس کے مقابلے 21-2020میں 28391 پیٹنٹس کی منظوری دیاجاناشامل ہے (572فیصد شرح نمو)
پیٹنٹ کے تعین میں صرف ہونے والے وقت میں تخفیف جو دسمبر 2016میں 72مہینے تھی ، دسمبر 2020میں 12سے 24مہینے ہوگئی ہے ۔
جناب گوئل نے کہاکہ ہم عالمی اختراعی اشاریئے میں بھارت کی درجہ بندی کوبہترکیا ہے اوریہ 2020میں 48 ویں مقام پر پہونچ گئی ہے ، جو (16-2015میں 81 ویں پرمقام تھی ۔ وزیرموصوف نے کہاکہ عالمی اختراعی اشاریئے 25بڑے ملکوں میں حوصلہ افزانشانے کو حاصل کرنے کے لئے ہم سب کو مشن موڈ میں کام کرنا چاہیئے ۔
اپنے اختتامی کلمات میں وزیرموصوف نے کہا کہ ہم سب کو کاروں سے لے کر کمپیوٹرس تک اورسلائی مشینوں سے لے کر خلائی جہازوں تک انسانیت کے لئے ایک بہترمستقبل کے خاکے کی خاطر حوصلہ افزائی کرناچاہیئے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آئی پی نظام کو مزید پختہ بنانے کے لئے نئے خیالات پیش کرناچاہیئں ۔
اس موقع پرجناب گوئل نے درج ذیل اعلانات کئے :
جناب گوئل نے آئی پی دفترمیں سبھی اہلکاروں کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے سبھی سے بھارت میں یکسرتبدیلی لانے کے لئے اعلیٰ صلاحیت ، نظریات اورٹکنالوجی کی طرف راغب ہونے کے مقصد کو اپنانے کی اپیل کی ۔
ہرسال کامرس وصنعت کی وزارت، صنعت اوراندرونی تجارت کے فروغ کا محکمہ اور پیٹنٹس ڈیزائن اورٹریڈمارک کے کنٹرولرجنرل کے دفترکی جانب سے نیشنل انٹلیکچول پراپرٹی ایوارڈز عطاکئے جاتے ہیں ۔ یہ ایوارڈز افراداداروں ، تنظیموں ، صنعت ، پولیس یونٹس اوردیگرقانونی کمپنیوں پرمشتمل اعلیٰ حصولیابیاں حاصل کرنے والوں کو تفویض کئے جاتے ہیں ۔ یہ ایوارڈز آئی پی کی تشکیل ، کمرشیلائزیشن اور نفاذ کے لئے ان افراد ، اداروں ، تنظیموں اورصنعتوں کو دیئے جاتے ہیں ، جنھوں نے ملک میں آئی پی ایکوسسٹم کو مستحکم کرنے کے لئے کام کیاہے اور اختراع اورتخلیق کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔