نئیدہلی، ہماچل پردیش میں 9 نومبر 2017 کو 68 اسمبلی حلقوں کے لئے چناؤ کرائے جائیں گے ۔
مرد رائے دہندگان کی تعداد :
اس چناؤ میں مرد رائے دہندگان کی کل تعداد 25 لاکھ 68 ہزار 761 ہے ،جس میں 25لاکھ 31 ہزار 321 عام رائے دہندگان ، اور 37 ہزار 440 ووٹر خدمات کے شعبے میں کام کرتے ہیں ۔
خواتین رائے دہندگان کی تعداد :
اس چناؤ میں کل 24 لاکھ 57 ہزار 166 خواتین رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گی ۔ جن میں 24 لاکھ 57ہزار 32 ووٹر عام زمروں سے تعلق رکھتی ہیں اور 134 ووٹر خدمات کے شعبوں سے متعلق ہیں۔اس چناؤ میں تیسری صنف کے 14 رائے دہندگان کا اپنے رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ اس طرح اس چناؤ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے رائے دہندگان کی کل تعداد 50 لاکھ 25 ہزار 941 ہوگی۔
امیدوار وں کی تعداد :
اس چناؤ میں کل 338 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے ۔ جن میں 19 خواتین امید وار بھی شامل ہیں ۔
سب سے زیادہ ووٹرو ں اور امیدواروں والا اسمبلی حلقہ :
ہماچل پردیش اسمبلی کے اس چناؤ میں 18- دھرم شالہ سب سے زیادہ رائے دہندگان کی تعداد والا حلقہ ہے ۔ اس اسمبلی حلقے سے بارہ امید وار میدان میں ہیں ۔
سب سے کم ووٹروں اور امیدواروں کی تعداد والا اسمبلی حلقہ :
46- شیڈیول کاسٹ کے لئے مخصوص جھنڈوٹا اسمبلی حلقہ ایسا ہے جس میں نہ صرف ووٹروں کی تعداد کم ہے بلکہ اس حلقے سے محض دو امیدوار میدان میں ہیں۔
33 منڈی اسمبلی حلقے میں ایک سے زائد یعنی دو خواتین امیدوارمیدان میں ہیں۔
پارٹی وار امیدوار وں کی صورتحال :
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی ) 42 امیدوار ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے 68 امیدوار ۔
مارکس نواز کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی – ایم ) کے 14 امیدوار ۔
ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ) کے تین امیدوار ۔
انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی ) کے 68 امیدوار ۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی ) کے دو امیدوار ۔
سماج وادی پارٹی (ایس پی ) کے دو امیدوار ۔
آزاد امیدوار وں کی تعداد 112 ۔
غیر مندرج پارٹیوں کے 27 امیدوار میدان میں ہیں ۔
اس طرح ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں کل 338 امیدوار اپنی قسمتیں آزمائیں گے ۔
سب سے زیادہ رقبے والا اسمبلی حلقہ :
21 لاہول ا وراسپتی اسمبلی حلقہ رقبے کے لحاظ سے سب سبے بڑا اسمبلی حلقہ ہے ۔ یہ اسمبلی حلقہ شیڈیول ٹرائب کے لئے مخصوص ہے ۔
ووٹروں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا اسمبلی حلقہ :
ہماچل پردیش کا 14- سُلاّ اسمبلی حلقہ ووٹروںکی تعداد کے لحاظ سےسب سے بڑا اسمبلی حلقہ ہے ۔
ووٹروں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے چھوٹا اسمبلی حلقہ :
21 – لاہول اور اسپتی اسمبلی حلقہ رائے دہندگان کی تعداد کے لحاظ سے سب سے چھوٹا اسمبلی حلقہ ہے ۔یہ اسمبلی حلقہ شیڈیول ٹرائب زمرے کے امیدوار وں کے لئے مخصوص ہے ۔
46 جھنڈوٹا اسمبلی حلقہ ایسا واحد اسمبلی حلقہ ہے جہاں امیدوار وں کے درمیان راست مقابلہ ہے ۔ اس اسمبلی حلقے میں امیدوار وں کی تعداد دو ہے اور یہ حلقہ شیڈیول کاسٹ زمرے کے امیدواروں کے لئے مخصوص ہے ۔
اس چناؤ میں 11 ہزار 283 بی یو ووٹنگ مشینیں ، 9809 سی یو ووٹنگ مشینیں اور 11050 وی وی پی اے ٹی ووٹنگ مشینوں سے پولنگ کرا ئی جائے گی۔
اس چناؤ میں 7525 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کرائی جائے گی۔