19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہمسایہ ملکوں سے پولیو کی آمد کی روک تھام

Urdu News

نئی دہلی،28؍مارچ،ہندوستان سمیت جنوب مشرقی ایشیائی خطے کے دس ملکوں کو عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) نے پولیو سے پاک اور مبرا قرار دیا ہے۔ علاقائی پولیو سرٹیفکیشن کمیشن نے 27 مارچ 2014 کو ہندوستان کو پولیو سے مبرا ملک قرار دیا تھا۔

ہمسایہ ملکوں سے پولیو کی آمد کی روک تھام کیلئے درج ذیل طریقے سے پورے ملک میں بچوں کو پولیو وائرس مخالف ٹیکہ دیا جاتا ہے۔

  • ہرسال ملک میں دو قومی ٹیکہ کاری دن (این آئی ڈی) منایا جاتا ہے۔ اسی طرح ہرسال دو جزوی قومی پولیو ٹیکہ کاری مرحلے (ایس این آئی ڈی) کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس پر متزادروٹین ٹیکہ کاری کے ذریعہ پولیو کا ٹیکہ دیا جاتا ہے۔
  • پورے ملک کے اندر روٹین پولیو ٹیکہ کاری میں فعال پولیو ٹیکہ (آئی پی وی) کو متعارف کرایا گیا ہے تاکہ بچوں کو پولیو سے مزید تحفظ حاصل ہوسکے۔
  • ہندوستان سے 8 منتخب ملکوں تک سفر کرنے والے بین الاقوامی مسافروں کو پولیو کا ٹیکہ دیا جاتا ہے۔ مزید برآں ہمسایہ ملکوں سے متصل زمینی سرحد پر بھی بین الاقوامی مسافروں کو پولیو کا ٹیکہ دیا جاتا ہے۔
  • انسان اور ماحول دونوں میں پولیو پر نگرانی رکھی جاتی ہے تاکہ جتنی جلد ممکن ہوسکے پولیو وائرس کا پتھ لگایا جاسکے اور خطرے کو کم کیا جاسکے۔

یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کولستے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More