20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہمیں ہندوستانی کلاسیکی فنون کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہمیں ہندوستانی کلاسیکی فنون لطیفہ کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ وہ آج کیرالہ کے گروویور میں قدیم ڈرامائی رقص ’’اشٹاپدیتّم‘‘ کے احیاء کی ایک تقریب کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ رقص کی یہ قسم، جو گیتا گووندم کے نام سے جانی جاتی ہے، بارہویں صدی کے کوی جے دیو کے ذریعے لکھا گیا تھا۔اس موقع پر کیرالہ کے گورنر جسٹس (ریٹائرڈ) پی ستاسیوم اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اگرچہ ملک میں مثالی فنون لطیفہ کی وراثت کو برقرار رکھا گیا ہے اور ان کی نشوونما کی گئی ہے، لیکن بدقسمتی سے بھارت کی کلاسیکی فنون کی کچھ قسمیں نظرانداز رہی ہیں اور آہستہ آہستہ معدوم ہورہی ہیں۔ ہمیں اب ایسی صورت حال کو جاری رہنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے، کیونکہ ہماری ثقافتی جڑیں ہی ہمیں برقرار رکھتی ہیں، ہماری زندگی کو زیادہ مالامال رکھتی ہیں اور ہمارے سماج کو زیادہ مہذب اور انسانیت پر مبنی بناتی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اشٹاپدیتّم کا احیاء ایک گڑے ہوئے خزانے کو نکالنے جیسا ہے اور ایک ایسے درخت کو پانی دینا ہے جو تیزی سے اپنی جڑیں کھورہا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ڈرامے پر مبنی رقص کی یہ قسم اپنی تمام تر عظمت کے ساتھ بحال ہوگی، جس طرح جے دیو اسے بنانا چاہتے تھے اور اس میں رقص کے لباس، موسیقی اور مدراؤں کے ساتھ اسی طرح انصاف کیا جائے گا جس طرح یہ اصل شکل میں کیا جاتا تھا۔

گیتا گووندم کو ادب کا ایک شاہکار قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے میٹرومین جناب ای شری دھرن کی سربراہی والے سری گرووایورپّن دھرم کلا سموچایم ٹرسٹ کو مبارکباد دی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم فنون لطیفہ کی قدیم اشکال کا احیاء اور فروغ کا کام جاری رکھیں گے، تاکہ ہم اپنی زندگی کے معیار کو مالامال کرسکیں اور اپنے ملک کے لازوال بھائی چارے اور آفاقی ویژن کو دنیا کے ساتھ ساجھا کرکے دنیا کے عوام کی زندگی کو بھی مالامال کرسکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ گیتا گووندم کی غیرمعمولی وسیع اپیل شری کرشن اور رادھا کے لئے ان کی محبت کی کہانی سے لی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شری کرشنا کا قصہ ہندوستانیوں کے دلوں میں گہرائی سے پیوست ہے اور اس کی نغمگی اتنی خوبصورت ہے جو موسیقاروں اور رقاصوں کے دلوں کو چھو لیتی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ فلسفہ، روحانیت، فنون لطیفہ اور ادب ایک ہی جستجو کا حصہ ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More