21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہم اُن ملکوں کے ساتھ بات چیت نہیں کرسکتے جنہوں نے اپنی بندوقوں کا رُخ ہماری طرف کر رکھا ہے: نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ  ہندوستان ایسے ملکوں کے ساتھ  بات چیت نہیں کرسکتا جنہوں نے  اپنی بندوقوں کا رُخ ہماری جانب کر رکھا ہے۔ وہ آ ج یہاں عالمی امور کی بھارتی کونسل  کے ارکان کے ذریعے  تصنیف کردہ پانچ کتابوں کے اجراء کے بعد اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

 نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  یہ دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ کچھ  تعلیم یافتہ لیڈروں  کی صلاح ہے کہ ہمیں  اپنے پڑوس کے ایک ایسے ملک کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئے جو   ہرطریقے سے   سرحد پار کی دہشت گردی کی ہمت افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہندوستان کی ڈپلومیسی  مذاکرات کے ذریعے  پوری دنیا میں  خلیج کو پُر کرنے پر مبنی ہے  کیونکہ  ہر قسم کو تنازع کو حل کرنے کا واحد اور پائیدار راستہ  مذاکرات میں ہی مضمر ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ  دوستی ، تمام ملکوں کے لئے احترام اور  کشیدگی  کو کم کرنا  ہمارے  بنیادی  اصول  ہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ  ہم اس حقیقت  کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہندوستان  کی امن کے لئے محبت اس وجہ سے نہیں ہے کہ ہم کمزور ہیں یا  لڑائی کے قابل نہیں ہیں، بلکہ  یہ محبت  انسانی  فلاح وبہبود کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  علاقائی انتظامیہ کا  بیرونی پالیسی  پر اثر انداز ہونے میں بڑا رول ہے اور  مرکز اور ریاستوں  کے درمیان  مفاد کے تصادم کی صورت میں مرکزی حکومت  آئین کے مطابق کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے  اپنی  بیرونی پالیسی ، سکیورٹی  کے ساتھ ساتھ  پڑوسی ملکوں کے ساتھ  تجارت اور اقتصادی تعلقات  کے بارے میں  ریاستوں  کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More