Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہم لوگ کیرالہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات میں تعاون کر رہے ہیں : جے پی نڈّا

Urdu News

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ  ’’وزیر اعظم کی رہنمائی میں وزارت صحت کیرالہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات  میں تمام تر تعاون فراہم کر رہے ہیں۔  کیرالہ کی صورتحال کا مستقل بنیادوں پر نگرانی کر رہے ہیں۔ وزارت صحت کے سکریٹری ریاست کے صحت حکام سے مستقل رابطے میں ہیں اور بیماریوں کی نگرانی کے نیٹ ورک کے ذریعہ روزانہ کی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کیرالہ کی وزیر صحت محترمہ کے کے شیلجا سے بات کی ہے اور صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہے۔

اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے  3757 طبی کیمپ لگائے گئے ہیں۔  جیسا کہ ریاستی حکومت نے درخواست کی تھی ، 90 اقسام کی ادویات مطلوبہ مقدار میں ریاست کیرالہ  بھیجے جا رہے ہیں۔ دواؤں کی پہلی کھیپ کل پہنچ جائے گی ۔ وزیر صحت ان  ریاستوں کے ساتھ بھی رابطہ کر رہے ہیں  جنھوں نے ادویات فراہم کرانے کی یقین دہائی کرائی ہے ۔

متعدی امراض کی روک تھام ، پینے کے صاف پانی ، صفائی سے متعلق اقدامات ویکٹر کنٹرول وغیرہ کے بارے میں صحتی مشاوت  تیار  کیے گئے ہیں اور ریاستی حکومت کے شیئر کیے گئے ہیں ۔ حالانکہ کسی بھی متعدی مرض کے پھیلنے کی خبر  موصول نہیں ہوئی ، تاہم ماہرین صحت کی رائے ہے کہ جیسے ہی سیلاب کی شدت میں کمی آئے گی ، وبائی امراض  کے پھیلنے کے لیے ماحول سازگار ہوجائے گا۔ ریاستی حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

ریاستی حکوت کی مشاورت سے حکومت ہند  وبائی امراض کے پھیلنے کی روک تھام کے لیے مناسب عوامی صحت کے اقدامات کرنے اور صحت کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں تعینات کرے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More