16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہم نے 75 دن میں کر دکھایا:دفعہ 370 کی منسوخی پر امت شاہ کا بیان

Urdu News

نئی دہلی، امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ہریانہ کے جِند میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ دفعہ 370 ہٹا کر حکومت نے متحد بھارت کے سردار پٹیل کے خواب کو پورا کر دیا ہے۔ یہ قدم پچھلی حکومتیں نہیں اٹھا سکی تھیں، لیکن اب اس  قدم کے بعد کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ بن گیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ  آج کی حکومت نےدفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ  سابق وزیراعظم جناب اٹل  بہار واجپئی جی کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دفعہ 370 اور 35اے کی منسوخی بھارت کے اتحاد اور سالمیت کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ اس کے علاوہ اس اقدام سے جموں و کشمیر اور لداخ کی جامع ترقی  کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دو ہو گئی ہیں۔ جناب شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے جرأت مندانہ اقدام صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں، جو صرف قومی مفاد میں ہی سوچتے ہیں۔ جناب شاہ     پارلیمنٹ میں دفعہ 370 کو 370 ووٹوں کی حمایت سے ختم کئے جانے کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے کی تشکیل کے اعلان پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ اس عہدے کی تشکیل سے افواج کے درمیان زیادہ تال میل کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس فیصلے کو بھارت کی مسلح افواج کے لئے قوت کو کئی گنا بڑھانے والا قدم  قرار دیتے ہوئے ستائش کی۔

جناب شاہ نے پی ایم کسان اسکیم کی ستائش کی، جو تمام کسانوں کو کم از کم 6 ہزار روپے سالانہ تک کی مدد فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے چھوٹے خردہ تاجروں کے لئے حکومت کی پنشن اسکیم کو ایک بے مثال قدم قرار دیتے ہوئے ستائش کی۔ حال ہی میں قائم کی گئی جَل شکتی وزارت کے بارے میں جناب شاہ نے کہا کہ اس طرح کی وزارت کا قیام پانی کے تحفظ اور آبی وسائل  میں اضافے کی تمام کوششوں کو مربوط کرے گا۔

صنفی تناسب میں کمی کو تبدیل کرنے میں  ہریانہ حکومت کی کامیاب کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے جناب  شاہ نے کہا کہ جناب منوہر لال کھٹر حکومت کے ذریعہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے کامیاب نفاذ نے ریاست میں صنفی تناسب 3 سال میں 871 سے بڑھا کر 918 کردیاہے۔ جناب شاہ نے آشا اور آنگن واڑی ورکروں کے لئے اُجرتوں میں اضافے کو یقینی بنانے کے لئے ہریانہ  حکومت کی ستائش کی۔ انہوں نے شہید وں کے کنبوں کے لئے معاوضے کی رقم 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50لاکھ روپے کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے پوری ریاست میں 24 گھنٹے ساتوں دن بجلی کی دستیابی کو یقینی بنانے اور  کسانوں کو ایم ایس پی کا دوگنا فراہم کرنے کی پالیسی کے کامیاب نفاذ پرجناب کھٹر کو مبارکباد دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More