17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق یدھ ابھیاس -2017

Urdu News

نئی دہلی، موجودہ  ہندستان – امریکہ دفاعی تعاون کے ایک حصے کے طور پر ایک مشترکہ فوجی مشق یدھ ابھیاس  2017 کا امریکہ کے شہر واشنگٹن میں مشترکہ بیس،  لیوی مک کورڈ کے مقا م پر 14 سے 27 ستمبر تک انعقاد کیا جارہا ہے۔  مشق یدھ ابھیاس   ہندستان اور امریکہ کے درمیان    سب سے بڑی مشترکہ   فوجی   تربیت  اور فوجی مشقوں میں سے ایک ہے ۔   یہ اس مشترکہ مشق کی  تیرہویں کڑی ہوگی  جس کی میزبانی ایک سال ہندستان اور ایک سال امریکہ کرتا ہے۔

 یدھ ابھیاس   دونوں ملکوں کی مسلح افواج کو  یہ موقع فراہم کرے گی   کہ وہ  بٹالین کی سطح پر  مشترکہ منصوبہ بندی کے ذریعہ   مربوط طریقے پر  تربیت کا  اہتمام  کرے ۔   اس مشترکہ مشق کے دوران    مختلف   فوجی طور طریقوں کی    ریہرسل کی جائے گی تاکہ ایک دوسرے کے تنظیمی ڈھانچے کو اور جنگ کے طریقہ کار کو سمجھا جاسکے۔   اس کے ذریعہ دونوں ملکوں کی فوجیں   دنیا میں کسی بھی جگہ   ہنگامی صورتحال کا  مقابلہ کرنے کے لئے   تربیت حاصل کریں گی۔  اس کے علاوہ یہ مشق    منصوبہ بندی اور   آپریشن  کا کام انجام دینے کے   ایک دوسرے کے تجربے کو   سمجھنے کا بھی پلیٹ فارم ہے۔

دونوں ملکوں کے ماہرین آخر میں    تعلیمی نوعیت کا اور فوجی    تبادلہ خیال بھی کریں  گے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات  سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔  یہ تبادلہ خیال مختلف موضوعات پر ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More