18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان میں نرسیں حفظان صحت کے قومی نظام میں سب سے آگے ہیں: صدر جمہوریہ

नर्सें हमारी राष्ट्रीय स्वास्थ्य सेवा प्रणाली के मामले में सबसे आगे: राष्ट्रपति
Urdu News

نئی دہلی،12 مئی،  صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی   نے آج (12 مئی 2017)   راشٹرپتی بھون   میں نرسوں کے بین الاقوامی  دن کے موقع پر نرسنگ  سے وابستہ عملے کو نیشنل  فلورینس  نائٹ اینگل ایوارڈ عطا کئے۔

ا س موقع پر  اظہار خیال کرتے ہوئے  صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندستان میں نرسیں حفظان صحت کے  قومی نظام میں سب سے آگے  ہیں۔ حفظان صحت کے  شعبے   میں ان کا تعاون مرکزی حیثیت کا حامل  ہے۔  ترقی پذیر  ممالک  جیسے  ہندستان   میں کم  لاگت  میں اعلی  معیار کی صحت خدمات فراہم کرنے میں نرسوں اور دایوں  کی کلیدی   اہمیت ہے۔ ان کی خدمات  پر ہمارے  ملک  کو فخر ہے۔  20 ویں صدی اور اکیسویں صدی کی پوری مدت کے دوران نرسنگ  خدمات کے معیار  میں جو بہتری آئی ہے اور ملک کے دیہی  اور شہری  دونوں علاقوں میں لوگوں کی عمر بڑھانے اور  بچوں و ماؤں کی شرح   اموات کو کم کرنے میں زبردست  کامیابی ملی ہے۔ اس کے لئے  معیاری  نرسنگ خدمات کا بے حد شکریہ!

 صدر جمہوریہ نے کہا کہ حفظان صحت  کی بدلتی ہوئی  ضروریات کےمطابق ہمیں معیار بنانے کی ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیں  اپنی صلاحیتوں کو جدید تر بنانا ہے۔  ہمارے ملک کو آنے والے صحت خدمات کے چیلنجوں کی جناب فوری طور پر  توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہیں  یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ قومی صحت پالیسی 2017  میں جدید کاری اور نرسنگ  میں ایک نئی  رفتار دینے کی بات  کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہندستانی نرسیں  قومی اور بین الاقوامی  سطح پر نمایاں کردار ادا کررہی ہیں ہمیں  اپنے ملک میں مناسب  پیشہ ورانہ  ترقی اور انسانی وسائل کی پالیسیوں کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں  پالیسی   ترقی میں  نرسوں  کی بڑھی ہوئی شمولیت کی ضرورت ہے۔ آج طبی اور حفظان صحت کے  پیچیدہ عمل کی مانگ ہے کہ نرسوں کو منصوبہ بندی ، نفاذ ، ترقی اور کلی طور پر شامل کیا جائے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More