27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان میں 8 لاکھ سے زیادہ کے کلینیکل ٹیسٹ کی رفتار برقرار ، ملک میں اب تک 3.5 کروڑ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی

Urdu News

نئی دہلی، جنوری 2020 میں  پنےمیں   محض ایک لیبارٹری کے ذریعےکووڈ-19 ٹسٹ کی شروعات  ہوئی تھی، جو آج  ملک بھر میں  اب تک    کل  3.5 کروڑ سے زیادہ  جانچوں کے   اعدادوشمار  پار کرچکا ہے۔ گزشتہ  6 دنوں سے لگاتار روزانہ 8 لاکھ سے زیادہ نمونوں کی  جانچ کی جارہی ہے ۔ گزشتہ   24 گھنٹوں میں  کل  8 لاکھ  1 ہزار 147 کووڈ-19 ٹسٹوں کے ساتھ   اب تک کل 3کروڑ 52 لاکھ 92 ہزار 220 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

کووڈ-19 انفیکشن کے  ٹسٹوں میں تیزی سے ہورہے اضافے  کے پیچھے   مرکزی  حکومت کی  جنگی پیمانے پر  جانچ حکمت عملی کے  موثر  نفاذ ہے۔ جسے ایک مرکوز اور زمرہ بند نظریے کے ذریعہ  کیا جارہا ہے۔

گزشتہ تین ہفتوں کے دوران بڑھتے ہوئے اوسط یومیہ جانچ ملک بھر میں کووڈ-19 جانچوں میں اضافے  میں ہی ترقی کا  ایک مضبوط  خاکہ یہ تصویر  پیش کرتے ہیں۔

 

یومیہ جانچ میں اضافہ کی وجہ سے اوسط یومیہ  پوزیٹیویٹی (مثبت) شرح میں کمی آئی ہے۔

’ ٹسٹ، ٹریٹ، اینڈ ٹریٹ ‘ یعنی جانچ نگرانی اور علاج کی پالیسی پر بہت باریکی سے توجہ دینے کے نتیجے میں یہ ممکن ہوا ہے کہ آج فی دس لاکھ کی آبادی پر  جانچ کی تعداد بڑھ کر 25574 تک  پہنچ گئی ہے۔  یہ صرف وسیع پیمانے پر  جنگی طور پر جانچ کرنے سے ہی  ممکن ہوپایا ہے۔  جس میں  انفیکشن کی  مثبت معاملوں  پہنچان کی جاسکے،  وقتاً فوقتاً یہ  ان کے  رابطے میں   آئے لوگوں کا  پتہ چل سکا، اور انہیں  فوری طور پر  گھروں میں ہی   آئسولیشن پر  رکھا گیا ۔  اور ساتھ ہی  سنگین اور بہت زیادہ سنگین مریضوں کو ضروری کلینیکل  ٹریٹ منٹ   مہیا کیا گیا۔

کووڈ-19 انفیکشن کی جانچ حکمت عملی نے قومی  لیبارٹری  مطلب کہ  مسلسل توسیع کو فروغ  دیا۔ آج کی تاریخ میں سرکاری شعبے  میں 983 لیبارٹریز  اور نجی شعبے  میں 32 لیبارٹریز کے ساتھ   ملک بھر میں کل 1515  لیبارٹریز  لوگوں کو وسیع جانچ سہولیات فراہم کررہے ہیں ، اس میں شامل ہیں۔

حقیقی وقت میں  آر ٹی پی سی آر پر مبنی  ٹسٹ لیبارٹریز : 780 (سرکاری  :418+نجی  322)

ٹرونیٹ پر مبنی پر  جانچ  لیبارٹریز کو 617 سرکاری 491 +نجی  126)

سی بی این اے ٹی پر مبنی  جانچ لیبارٹریز :118(سرکاری 24+نجی 84 )

کوویڈ ۔19 سے متعلق تکنیکی مسائل ، رہنما خطوط اور مشوروں سے متعلق تمام مستند اور تازہ ترین معلومات کے لئے ،: https://www.mohfw.gov.in/ اورMOHFW_INDIA دیکھیں۔

کوویڈ ۔19 سے متعلق تکنیکی سوالات ای میل کے ذریعے تکنیکی سوالات کو کوکیز.کویڈ 19@gov.in پر اور دوسرے سوالات ncov2019@gov.in پر اور @ کوویڈ انڈیاسیوا پر ٹویٹ کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں۔

کوویڈ ۔19 سے متعلق کسی بھی معلومات کے لئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں: + 91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری)۔

کوویڈ ۔19 پر ریاستوں / مرکز ریاستوں کی ہیلپ لائن نمبروں کی ایک فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More