17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی اور جمہوریہ کوریہ نے سیاحت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کی غرض سے مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دلّی، وزارت سیاحت نے سیاحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے جمہوریہ کوریہ کی تہذیب و ثقافت، کھیل کود اور سیاحت کی وزارت کے ساتھ آج یہاں ایک مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمتی دستاویز پر وزیر سیاحت کے جے الفونس اور کوریہ کی تہذیب و ثقافت، کھیل کود اور سیاحت کے وزیر جناب ڈو جونگ وان نے دستخط کئے ہیں۔ دستخط کی تقریب کے دوران وزارت کے افسران اور ان کے کوریہ کے ہم منصب بھی موجود تھے۔ مفاہمتی دستاویز پر فریقین نے سیاحت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کی غرض سے اپنے رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

مفاہمتی دستاویز کے اہم مقاصد حسب ذیل ہیں:

  1. سیاحت کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینا
  2. سیاحت سے متعلق اطلاعات و اعداد و شمار کے تبادلے میں اضافہ کرنا
  3. پورٹل اور ٹور آپریٹر سمیت سیاحت سے متعلق شراکت داروں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا
  4. فروغ انسانی وسائل کے شعبے میں تعاون کے لئے تبادلے کے پروگرام بنانا
  5. سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا
  6. دونوں ملکوں میں سیاحت کے فروغ کے لئے ٹور آپریٹروں / میڈیا / نظریات سازوں کے دوروں کے تبادلے
  7. مارکیٹنگ کے مقامات کو فروغ دینا اور مینجمنٹ کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ
  8. دونوں ملکوں میں سفر سے متعلق میلوں / نمائشوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  9. محفوظ، باوقار اور پایہ دار سیاحت کو فروغ دینا

مشرقی ایشیا میں جمہوریہ کوریہ ہندوستان کے لئے اہم سیاحوں والے مارکیٹ میں سے ایک ہے۔ سال 2017 میں جمہوریہ کوریہ سے 142383 غیرملکی سیاح ہندوستان آئے تھے، جبکہ جنوری سے ستمبر کی مدت کے دوران 108901 (عبوری اعداد و شمار) غیرملکی سیاح یہاں آئے تھے۔ جمہوریہ کوریہ کے ساتھ مفاہمتی دستاویز پر دستخط، اس مارکیٹ سے غیرملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ کے لئے محرک ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More