نئی دہلی، ہندوستانی بحریہ نے خلیج عمان میں تعیناتی کی ہے، تاکہ ہندوستان میں جھنڈے والے جہازوں جو کہ خلیج فارس اور خلیج عمان میں آپریٹ کرتے ہیں؍ ہوکرگزرتے ہیں،ان کے اندر نئے سرے سے یقین و اعتماد پیدا کیا جاسکے۔ یہ قدم خطے میں سمندری سلامتی سے متعلق واقعات کے بعد اٹھایاگیا ہے۔
ہندوستانی بحریہ کے جہازوں چنئی اور سنینا کو سمندری سلامتی سے متعلق کارروائیوں کی انجام دہی کے لئے خلیج عمان اور خلیج فارس میں تعینات کیا گیا ہے۔مزید برآں ہندوستانی بحریہ کے طیاروں کے ذریعے علاقے میں ہوائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔انفارمیشن فیوزن سینٹر –انڈین اوشین ریزن جس کا آغاز ہندوستانی بحریہ نے 2018ء میں گروگرام میں کیا تھا، وہ بھی خلیجی خطے میں جہاز وں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
صورتحال کا جامع تجزیہ کرنے کے بعد جہاز رانی کے ڈائریکٹر جنرل نے در ہرمز و فارس ؍ارابین گلف ریزن میں آپریٹ کرنے والے ہندوستانی جھنڈا بردار جہازوں کو 13 اور 16 جون 2019ء کو ایڈوائزری جاری کی تھی، جس میں ہندوستانی جھنڈا والے جہازوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ مناسب حفاظتی اقدامات کریں۔
ہندوستانی بحریہ ، ہندوستانی سمندری تجارت اور خطے میں آپریٹ کرنے والوں تجارتی جہازوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ہندوستانی سمندری خطے میں استحکام اور امن برقرار رکھنے میں اپنے تعاون کے تئیں پابند عہد ہے۔