17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی بحریہ کی بڑے پیمانے پر راحت و باز آبادکاری کی کوششیں

Urdu News

نئی دہلی، نہایت تیز و تند سمندی طوفان ‘‘فانی’’ سے ہوئی تباہی کے بعد ہندوستانی بحریہ کی مشرقی بحری کمان نے اڈیشہ میں بڑے پیمانے راحت و بازآبادی کاری کی کوششیں شروع کی ہیں ۔ بحریہ کی جنگی جہاز ڈونیئر نے دو پروازیں بھریں جس نے مندروں کے شہر پوری کے گرد نواح بڑے پیمانے پر ہوئی تباہی کا انکشاف کیا ۔ مشرقی بحری کمانڈ کے سربراہ فلیگ آفیسر نے ذاتی طور پر 4 مئی کی پہلی پرواز سے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کافضائی  سروے کیا اور آئی این ایس چلکا پہنچ کر راحت رسانی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔

فضائی سروے کی بنیاد پر مشرقی بحری کمان  ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے پوری اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تین جہتی بچاؤ اور باز آبادکاری کی سرگرمی انجام دے  رہی ہے۔ راحت اور باز آبادکاری کے کام کے تحت اشیائے خوراک، ضروری طبی سامان، کپڑے،جراثیم کش دوائیں ، مرمت کرنے والے ساز و سامان، تباہ شدہ پیڑوں کو کانٹنے کی آریاں ، ٹارچ، بیٹری وغیرہ ساز و سامان  کو اڈیشہ میں میں پوری کے سب سے قریب واقع بحری اڈے آئی این ایس چلکا   بھیجا گیا ہے۔بحریہ کے انچارج آفیسر (اڈیشہ) ان امدادی سامان کی تقسیم کے کام میں ایک مرکزی کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کر رہا ہے اور عوامی باورچی خانہ  قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

ساتھ ہی، مشرقی بیڑہ کے تین بحری جہاز بھی سمندرسے راحت اور باز آبادکاری کی کوشش کر رہے ہیں۔  آئی این جہاز رن وجے،  كدمت اور ایراوت، تین ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فی الحال پوری کے ساحل پر  آپریشنل ہیں اور فوری امداد فراہم کر رہے ہیں۔ امدادی کوششوں میں تعاون کے لئے، مشرقی بحری کمان نے پوری کے ارد گردسمندری  طوفان سے متاثرہ علاقوں میں رابطہ گروپوں کو پہلے  ہی تعینات  کر چکی ہے ، جو ان بحری جہازوں سے راحت اور بچاؤ کے کاموں  کی کوششوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

آج بھونیشور ایئر پورٹ کے کھولنے کے امکانات کے پیش نظر  بحریہ کے ذریعہ چیتک اور یو ایچ 3 ایچ  ہیلی کاپٹروں کو وہاں تعینات کیا جا رہا ہے، تاکہ ناقابل رسائی اور دور دراز علاقوں میں راحت رسانی کے کاموں اور امدادی سامان گرانے کا کام کر سکیں۔ بھونیشور میں ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات تک لایا جا سکے ساتھ ہی ان علاقوں میں جہاں سڑک رابطہ ختم ہوگیا ہے وہاں رابطہ بحال کیا جاسکے۔

اگلے چند دنوں تک راحت اور بچاؤ کے کام جاری رکھنے کے لیے مشرقی بحری کمان نے اضافی بحری جہاز اور اضافی امدادی سامان فراہم کی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More