نئی دہلی۔ جنوب مغربی بحیرۂ عرب اور لکشدیپ اور منیکوئی جزیرہ میں تباہی مچانے والے شدید ترین سمندری طوفان کے باعث ہندوستانی بحریہ کی راحت اور بچاؤ مہم آج تیسرے دن بھی جاری رہی ۔
جنوبی بحری کمان نے جن جہازوں کو اس مہم کے لیے تعینات کیا ہے ان میں ساگر دھونی، یمنا، نریکشک، کابرا اور کالپینی جہاز کیرالہ ساحل ، شاردا اور شاردل لکشدیپ میں راحت اور بچاؤ مہم چلا رہے ہیں۔اس کے علاوہ تین ہوائی جہاز جیسے ڈورنیر (ڈی او)، سیکنگ ہیلی کاپٹر (ایس کے) اور ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) شامل ہیں ۔
گذشتہ دو دن سے اب تک کل 84 عملوں کو بچایا گیا ہے۔ ان میں سے 62 کو ہوائی جہازوں کے ذریعہ اور 22 کو جہازوں کے ذریعہ بچایا گیا ۔ اس کے علاوہ دو لاشوں کوبھی بذریعہ اے ایل ایچ تیروونتھنپورم پہنچایا گیا ہے ۔ ان دونوں لاشوں کو ساگر دھونی کے ذریعہ نکالا گیا تھا ۔ بحریہ کے ایر کرافٹ نے جن 62 عملوں کو بچایا تھا ان میں سے 8 عملے کو چار گروپوں میں کوچی منتقل کیا گیا ہے ۔