نئیدہلی: کمانڈر دیپک بالی کی کمان میں ہندوستانی بحریہ کا ، کورا درجے کا میزائل کارویٹ بحری جہاز کلیش اور انڈمان ونکوبار کمانڈ کا بحری گشتی طیارہ انڈین ڈارنئیر انڈیا – انڈونیشیا کوارڈی نیٹڈ پٹرول (آئی این ڈی –آئی این ڈی او سی او آر پی اے ٹی ) کے 32ویں دور میں شرکت کے لئے انڈونیشیاکی بندرگاہ بیلاون پہنچ گئے ہیں ۔ یہ جہاز اس مشترکہ گشتی مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ آئی این ڈی – آئی این ڈی او سی اوآر پی اے ٹی 11 سے 27 اکتوبر 2018 تک جاری رہیں گی ۔ انڈمان نکوبار کمانڈ کے نول کمپوننٹ کمانڈر ،کمانڈر آشوتوش ریدھولکر کی قیادت میں یہ وفد انڈونیشیا گیا ہے ۔
ہندوستان اور انڈونیشیا کے بحری جہاز اور طیارے دونوں ملکوں کے 236 بحری میل طویل بین الاقوامی بحری سرحد پر گشت کریں گے۔ یہ گشت 14سے 24 اکتوبر 2018 تک تین مرحلوںمیں ہوگا ۔بعد ازاں جزائر انڈومان نکوبار کے پورٹ بلئیر میں اختتامی تقریب کا انعقاد 26-25 اکتوبر 2018 کو کیا جائے گا۔
بیلاون میں اپنے قیام کے دوران ہندوستانی بحری جہاز اور گشتی طیارے کے افسران وعملے کے افراد سرکاری ملاقاتوں ، جہاز پر استقبالیہ اور مذاکرات کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔
ماضی قریب میں انڈین اوشین ریجن (آئی او آر ) سے متعلق بحری خطرات کے تدارک کے لئے ہندوستانی بحریہ کے اثاثہ جات کے تعین میں اضافہ کیا جاتا رہا ہے ۔مزید برآں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سکیورٹی گروتھ فار آل ان دی ریجن (ایس اے جی اے آر ) کے تصورکے ایک جزو کی حیثیت سے ہندوستانی بحریہ آئی او آر کے خطے میں ای ای ڈیڈ سرویلانس ، سرچ اینڈ ریسکیو ، دیگر نوعیتوں کی اہلیت سازی اور صلاحیتوںمیں اضافے کی سرگرمیوں میں شامل رہی ہے ۔ اس سلسلے میں موجودہ تعیناتی اس خطے کے بحری علاقوں میں واقع ممالک کے ساتھ مضبوط مراسم کے قیام کے لئے ہندوستانی بحریہ کی کوششوں کی حثییت رکھتی ہے ۔