19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی برادری کو لازوال قدروں کی عظیم وراثتوں کا وارث ہونے کی خوش نصیبی حاصل ہے

Urdu News

نئی دہلی، ۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ گواٹے مالا  کی ہندوستانی برادری خوش نصیب ہے کہ اسے لازوال قدروںکی وراثت  کا وارث ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ جناب نائیڈو   ہندوستانی سفیر متعینہ گواٹے مالا  جناب  سجیو بابو کروپ  کی جانب سے  نائب صدرجمہوریہ ہند کے اعزاز میں   اہتمام کی جانے والی  ہندوستانی برادری کی تقریب استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر  قبائلی امور کے وزیر مملکت  جناب جسونت سنگھ بھابور ،  ممبران  پارلیمنٹ اور دیگر سرکردہ شخصیات  بھی موجود تھیں ۔

          استقبالیہ تقریب سے خطا ب  کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ دنیا کے مختلف  گوشوں میں آباد ہندوستانی برادری نے   ہر اس ملک کے لئے جس میں وہ آباد ہے اور پوری دنیا کے بیش قیمت خدمات انجام دی ہیں ۔وہ دنیا کے کسی بھی خطے میں آباد ہوں اور کسی بھی  پیشے سے وابستہ ہوں  ، وہ اس ملک  اور  پوری دنیا کے لئے   ہمارے عظیم ملک کے  سفیر کی حیثیت سے   بیش قیمت  ثقافتی اور مادی  پونجی فراہم کراتے ہیں۔  ستیہ ،دھرم ، پریم  ،شانتی ، اہنسا  اور  سیوا کی قدروں کو   اپنے آدرش کے طور پر  ہندوستانی برادری مانتی ہے خواہ دنیا کے کسی بھی خطے میں آبادہوں وہاں ان کو عزت واحترام کی نظرسے دیکھا جاتا ہے ۔

          جناب وینکیا نائیڈو نے مزید کہا کہ اب  عوام الناس کی زندگی میں بہتری ، سب کے لئے یکساں مواقع  ،دور دراز حاشئے  پرپڑے لوگوں تک رسائی ، بینکوں کی خدمت سے محروم لوگوں کے لئے بینک  کاری کی خدمات اور  سرمائے سے محروم لوگوں  کے لئے سرمایہ کاری کو  وقت کی سب سے اہم ضرورت کے طور پر محسوس کرنے کا وقت آگیا ہے ۔

          اس موقع پر جناب وینکیا نائیڈو نے  گواٹے مالا میں آباد  ہندنژاد برادری اور اس کے کنبوں   کو  زندگی کو بہتر بنانے      نےنیز ہندوستانیوں  کی  فکر کرنے  اور ان سے شراکتداری کرنے  اور ذی علم  عالمی شہری کی حیثیت سے ابھرنے کے لئے نیک خواہشات  پیش کیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پوری دنیا کے لئے ہندوستان کے پیغام  میں  امن  ،مجموعی  بقائے باہمی  ، افرا د اور سماج کی  خوش آہنگ ترقی     شامل ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More