26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی تاریکین وطن ہندوستان کی ترقی کی کہانی کے سفیر ہیں : کرن ریجیجو

Urdu News

نئی دہلی۔ ہندوستانی تاریکین وطن سے تعلق رکھنے والے 40 نوجوانوں کے ایک گروپ نے امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن ریجیجو سے یہاں ملاقات کی۔ آٹھ ملکوں کے شرکاء49 ویں  ‘ہندوستان کو جانیں پروگرام’ (کے آئی پی) کے تحت ہندوستان کے 25 روزہ دورے پر  آئے ہوئے ہیں ۔ اس پروگرام کا اہتمام وزارت  خارجہ  نےحکومت  آندھر پردیش کے تعاون سے کیا ہے۔

شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے جناب کرن ریجیجو نے کہا کہ ہندوستانی تاریکین وطن کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی کے سفیر کے طور پر کام کرنا چاہیے  اور ہندوستان سے واپس جا کر جو انہوں نے یہاں مشاہدہ کیا اس کے بارے میں اچھی اچھی باتوں کو عام کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا  ‘‘حکومت ہند  ہندوستانی تاریکین وطن کی اہمیت کو سمجھتی ہے اوراس کے پاس  ہندوستانی تاریکین وطن کو  مصروف رکھنے کے لیے ایک بہترین پالیسی ہے ۔ ہمارے تاریکین  وطن ہندوستان کی ترقی میں ایک اہم شراکت دار ہیں۔  پورے ہندوستان کا دورہ کرنے پر آپ دیکھیں گے کہ ملک بھر میں ترقی ہورہی ہے۔’’

جناب ریجیجو نے کہا کہ حکومت نے ملک کی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے متعدد انقلابی اصلاحات کیے ہیں جو تاریکین وطن کو زبردست نفع بخش مواقع فراہم کیے ہیں ۔ ‘‘حکومت ہند نے گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں متعدد اقدامات / پروگرام جیسے اسٹارٹ اَپس انڈیا اسکیم، میک اِن انڈیا پروجیکٹ شروع کیے ہیں ۔ ساتھ ہی ایز آف ڈوئنگ بزنس، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرطوں میں بہتری لانے کے لیے اہم اصلاحات کیے ہیں ۔ حکومت ہند نے معاوضی کی حکمت عملی پر خصوصی توجہ دی جو ہندوستان کے غیر رہائشی باشندوں کو سرمایہ کاری کی اہم گنجائش فراہم کرتی ہے۔ ’’

جناب ریجیجو نے نوجوانوں کے لیے مخصوص متعدد اسکیموں سے مستفید ہونے کے لیے ہندوستانی تاریکین وطن کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا ‘‘ میں ہندوستانی نژاد نوجوانوں کو اسکالرشپ پروگرام  جی آئی اے این (عالمی پہل کے لیے اکیڈمک نیٹ ورک ) ، وی اے جے آر اے فیکلٹی اسکیم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ ان کا مقصد ہندوستان کے آر اینڈ ڈی ماحولیات نظام ، مشن شودھ جی اے این جی اے  (نئی نسل کی بہتری کے لیے عالمی اتحاد)، تاریکین وطن بچوں کے لیے اسکالرشپ پروگرام (ایس پی ڈی سی) اور انڈین ٹکنیکل اینڈ اکانومک کارپوریشن (آئی ٹی ای سی) کو بین الاقوامی سطح پر مربوط کرنا ہے ۔

‘‘ہندوستان کو جانیں پروگرام ’’ حکومت ہند کی اہم پہل ہے جس کا مقصد 18 سے 30 سال  کی عمر کے ہندوستانی تاریکین وطن نوجوانوں کو مادر وطن کے ساتھ جڑنے کا احساس دلانا  ، ،  ہندوستان میں ہورہی تبدیلیوں سے حوصلہ پاکر تحریک حاصل کرنااور ہم عصر ہندوستان کے مختلف پہلوؤں،  مختلف فنون ، ثقافت اور قومی ورثے  سے آشکار کرانا  ہے ۔’’

جناب ریجیجو نے نوجوانوں سے کہا ‘‘ہندوستان ایک ایسا واحد ملک ہے جس کے نام پر ایک سمندر ہے ۔ ہندوستان ایک وسیع و عریض ملک ہے جس میں ساحل سمندر سے پہاڑوں تک اور دلدل سے لے کر ریگستان اور سدا بہار جنگلات شامل ہیں ۔ جناب ریجیجو نے نوجوانوں سے کہا کہ وقت نکال کر  15 ہزار سے زائد بلندیوں پر واقع دور دراز کے گاؤکو دیکھیں ۔ ’’

وزارت خارجہ نے 2004 سے اب تک48 ‘‘ہندوستان کو جانیں پروگرام’’ کا انعقاد کر چکی ہے ، جس میں 1,612 ہندوستانی تاریکین وطن نوجوانوں نے شرکت کی ہے ۔ شرکاء کا انتخاب غیر ملکوں میں واقع انڈین مشن /پوسٹ کی سفارشوں پر کیا جاتا ہے ۔ ہندوستان میں شرکاء کو مکمل ضیافت فراہم کی جاتی ہے ہوائی سفر کے کرایہ کے دس فیصد پر اکانومی کلاس کی واپسی کی ٹکٹ دی جاتی ہے ۔

‘‘ہندوستان کو جانیں پروگرام’’ کے مذکورہ ایڈیشن میں فیجی کے 11، گیانا کے 06، میانمار کے 06 ، نیدر لینڈ  کے ایک جنوبی افریقہ کے 06، سری لنکا  کے ایک سورینام کے تین اور ٹری نیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے 06 شرکاء ہیں جس میں 22 خواتین شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More