19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

’’ہندوستانی جمہوریت کی 7دہائیاں‘‘ کے موضوع پر نائب صدر کا ورسا یونیورسٹی میں لیکچر

लोकतंत्र की कमियों और असफलताओं को हल करने का समाधान वास्तव में ज्यादा लोकतंत्र है: उप राष्ट्रपति
Urdu News

نئی دہلی،؍اپریل،نائب صدرجمہورہ محمد حامد انصاری نے کہا ہے کہ جمہوریت میں کمیوں اور جمہوریت کی ناکامی کا حل تلاش کرنا ہی دراصل زیادہ جمہوریت ہے۔ نائب صدر آج پولینڈ کی ورسا یونیورسٹی میں ’’ہندوستانی جمہوریت کی 7 دہائیاں‘‘ کے موضوع پر لیکچر دے رہے تھے۔ اس موقع پر انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کے وزیر مملکت جناب گری راج سنگھ، ورسا یونیورسٹی کے صدر (ریکٹر) پروفیسر مارسن پالسی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہماری مستقبل میں جمہوریت کیلئے ہندوستان کے عوام بہترین گارنٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایک عام ہندوستانی جمہوریت اور ثقافتی رواجوں کی قدر کو تھامے رہے گا، جب تک ہمارے عوام اپنے حقوق پردست درازی کا مقابلہ کریں گے اور فرقہ پرست اور فرقہ وارانہ طاقتوں کے آگے زیر نہیں ہوں گے، تب تک امید ہے کہ ہماری جمہوریت دوسروں کے لئے باعث ترغیب اور حوصلہ افزا ء رہے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More