16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی حج کمیٹی نے حج پالیسی 2018-22 پر رپورٹ مختار عباس نقوی کو پیش کی

Haj Committee presents report on New Haj policy 2018-22 to Shri Mukhrar Abbas Naqvi
Urdu News

نئی دہلی۔؛ اقلیتی امور کی  وزارت، حکومت ہند نے 2013-17 کے لئے حکومت کی حج پالیسی کا جائزہ لینے اور حج پالیسی 2018-22 کے لئے فریم ورک کی تجویز دینے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی نے آج (7 اکتوبر، 2017) ممبئی میں مرکزی اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی کو اپنی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر سیکرٹری (اقلیتی امور )، جناب امیئے سنگ لوئی كھم، صدر،  ہندوستانی  حج کمیٹی، جناب  چودھری محبوب علی قیصر، سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر جناب احمد جاوید، بھارتی حج کمیٹی کے دیگر ارکان اور اقلیتی امور کی  وزارت کے سینئر افسر موجودتھے ۔

حج ہندوستانی حکومت کے ذریعے انجام دیے جانے والے سب سے زیادہ پیچیدہ تنظیمی کاموں میں سے ایک ہے۔  اگرچہ، یہ ایک پانچ دن کا مذہبی جماع ہے، حقیقت میں یہ سال بھر چلنے والی انتظامی کارروائی ہے۔ ہندوستانی حج عازمین ، جو سب سے بڑے قومی گروپ میں سے ایک ہے، دو ذرائع سے حج کرتے ہیں- (1) ہندوستانی حج کمیٹی (ایچ سی او آئی ) اور (2) رجسٹرڈ نجی ٹور اپریٹرس (پی ٹی او) ۔  حج کمیٹی ایکٹ، 2002 کے تحت قائم ہندوستانی  حج کمیٹی اس کے ذریعے حج کرنے والے حجاج کرام کے لئے منظم کرنے کے لئے ذمہ دار ہیں۔ سعودی عرب میں ایچ سی او آئی حجاج کرام کے لئے تمام انتظامات کو مربوط ہندوستان کے قونصل خانہ، جدۃ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ حج -2013 کے بعد سعودی عرب حکومت کی جانب سے ہندوستان کے لئے مقرر حج کوٹہ 136020 مقرر کیا گیا تھا۔ سال 2016 میں 135902 حجاج کرام نے حج کیا جن میں سے 99902 ہندوستانی حج کمیٹی کے ذریعے   گئے اور 36000 نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے گئے۔ حج -2017 کے لئے حج کوٹہ اصل بڑھاکر  170025 کر دیا گیا جس سے 1،25،025 کا کوٹہ ہندوستانی  حج کمیٹی کو اور 45،000 کا کوٹہ نجی ٹور آپریٹرز کو مختص کیا گیا ہے۔

ہندوستانی حج کمیٹی اور نجی ٹور آپریٹرز کے لئے حج پالیسی کے بارے میں سپریم کورٹ کے احکامات کو دیکھتے ہوئے موجودہ پالیسیوں کا جائزہ لینے اور ایک نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق ، اقلیتی  امور کی وزارت نے ایک کمیٹی قائم کی جس کے کنوینر جناب افضل امان اللہ، آئی اے ایس، ریٹائرڈ، سابق سیکرٹری، حکومت ہند اور سابق سی جی آئی جدہ تھے اور جسٹس ایس. ایس پارکر، ریٹائرڈ بامبے ہائی کورٹ کے جج، جناب  قیصر شمیم، آئی آر ایس (ریٹائرڈ)، اور سابق صدر ہندوستانی حج کمیٹی، جناب کمال  فاروقی، مشہور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور مسلم اسکالر اس کے ممبر تھے۔ اقلیتی امور کی وزارت میں حج کے چیئرمین، جوائنٹ سکریٹری، جناب جے. عالم  کمیٹی کے رکن سیکرٹری تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More