16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی ریلوے نے کووڈ19 عالمی وباء کی حالیہ لہر کی روک تھام کے متعلقہ اقدامات کئے ہیں

Urdu News

نئی دہلی: ہندوستانی ریلوے کووڈ 19 عالمی وباء میں پھر سے اضافے کے پیش نظر صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور وزارت داخلہ کی جانب سے گاہے بگاہے جاری رہنما خطوط کے مطابق متعدد احتیاطی اقدامات کررہا ہے۔ ان میں سے ایک بنیادی ہدایت چہرہ ڈھکنے یا ماسک پہننے کے بارے میں ہے تاکہ عالمی وباء کی روک تھام ہوسکے۔

ہندوستانی ریلوے نے 11.05.2020 کو ٹرینوں کی نقل وحرکت کے لئے کارروائیوں سے متعلق معیارات (SOP) طے کئے ہیں ان کے پیرا 2.3(ix) کے مطابق ’’تمام مسافروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ داخلے اور سفر کے دوران چہرہ پوش یا ماسک پہنے رہیں گے‘‘۔

اس سلسلے میں 2012 کے کمرشیل سرکلر نمبر 46 مورخہ 14.12.2012 پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔جو ہندوستانی ریلوے(ریلوے کے مقامات پر صفائی ستھرائی کی خلاف ورزی کی تعزیرات ) سے متعلق ضابطہ 2012 بذریعہ گزٹ نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 846(ای ) بتاریخ 26.11.2012 پیرا ۔3،(1) بی ہے۔ اس میں دیگر باتوں کے علاوہ ریلوے مقامات پر صفائی ستھرائی کی خلاف ورزی کی بات بھی شامل ہے کہ کوئی بھی شخص اِدھر اُدھر نہیں تھوک سکتا ہے اور اسکے لئے مخصوص سہولیات کو ہی استعمال کرے گا۔

کووڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر اِدھر اُدھر تھوکنے اور ماسک نہ پہن کر ریلوے مقامات یا ریل گاڑیوں کے اندر داخلے جیسی سرگرمیوں پر پابندی لگانا ضروری ہے تاکہ حفظان صحت کی خلاف ورزی یا صفائی ستھرائی کو متاثر کرنے والی  ان حرکتوں کی روک تھام ہوسکے جو صحت عامہ کے لئے خطرناک ہیں۔

اس کے مطابق ریلوے کے مقامات یا ٹرینوں کے اندر تھوکنے یا بنا ماسک پہنے داخلے پر ریلوے ضابطوں کے تحت پانچ سو روپے تک کا جرمانہ لگایا جاسکتا ہے۔ ریلوے کے متعلقہ افسران ضابطہ 2012 کے تحت ایسے لوگوں پر جرمانہ عائد کرنے کے مجاز ہیں جو ریلوے مقامات یا ریل گاڑیوں کے اندر بنا چہرہ ڈھکے یا بنا ماسک پہنے داخل ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More