17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی ریلوے کی 83 خواتین آر پی ایف سب۔ انسپکٹر کیڈٹس نے کامیابی سے تربیت مکمل کی

Urdu News

مختلف زونل ریلوے سے تعلق رکھنے والی 83 خواتین سب۔ انسپکٹر کیڈٹس (بیچ نمبر 9 اے) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد آج 10 اگست 2020 کو ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) ٹریننگ سنٹر ، مولا علی میں ہوا۔

محترمہ چنچل شیخاوت کو ، “بیسٹ کیڈٹ” اور “انڈور میں بہترین” اور محترمہ اسمرتی بسواس کو “بیسٹ ان آؤٹ ڈور” منتخب کیا گیا۔ پریڈ کی کمان محترمہ چنچل شیخاوت نے سنبھالی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے شری گجانن مالیا نے خواتین سب۔ انسپکٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ انہماک سے کام کریں اور ریلوے املاک اور ریلوے مسافروں کی حفاظت کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقے ، خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے کیونکہ خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے نوجوان کیڈٹس کے روشن مستقبل کی تمنا کی اور خواتین کی ایس آئی کیڈیٹس کو ان کی نمایاں کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور خواہش کی کہ وہ اپنے فرائض انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور ہمدردی کے ساتھ ادا کریں گی۔

ان سب انسپکٹر کیڈٹوں کو ریلوے میں آئندہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے انڈور اور آؤٹ ڈور مضامین میں 9 ماہ تک سختی سے تربیت دی گئی ہے اور فائنل امتحان پاس کرنے کے بعد آج انہوں نے اس رنگا رنگ غیر معمولی پریڈ میں حصہ لیا اور عہد لینے کے بعد وہ ریلوے پروٹیکشن فورس کی رکن بن گئی ہیں۔

یہ پریڈ کووڈ۔ انیس سے متعلق سبھی رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی دوری بنائے رکھنے کے ضابطے پر عمل کرتے ہوئے منعقد کیا گیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More